تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 711 of 862

تذکار مہدی — Page 711

تذکار مهدی ) 711 روایات سید نا محمودی اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اس کا توجہ سے علاج کرواتی ہے اور بچہ بیماری کے مزمن ہو جانے سے بچ جاتا ہے۔لیکن بعض مائیں ایسی ہوتی ہیں۔جنہیں بچے کی بیماری کا اس وقت علم ہوتا ہے۔جب وہ مزمن شکل اختیار کر لیتی ہے اور علاج مشکل ہو جاتا ہے غرض ماں کا وہم بھی بچے کی صحت کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔اسی طرح اپنی ذات میں اس قسم کا وہم کہ شاید یہ کوئی بیماری نہ ہو بہت مفید ہے۔اس طرح انسان خطرے کے مقابلہ کے لئے تیار ہو جاتا ہے اور اپنے آپ کو اُس کے حملہ سے محفوظ کر لیتا ہے۔الفضل 7 اگست 1949 ء جلد 3 نمبر 180 صفحہ 4 | اللہ تعالیٰ مداری نہیں وہ کوئی تماشا نہیں دکھاتا میں نے تحریک جدید کے متعلق اس قدر باتیں کہہ دی ہیں کہ میں سمجھتا ہوں مجھے اس بارہ میں مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں مگر انسانی فطرت جدت پسند بھی ہے اور وہ سب کچھ سننے کے بعد پھر بھی خواہش کرتی ہے کہ کچھ اور سنایا جائے اور وہ اس سوال پر بھی برا مناتی ہے کہ تم جو اور سننے کے خواہش مند ہو۔پچھلے سننے پر تم نے کیا عمل کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں ایک دفعہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا میں معجزہ دیکھنا چاہتا ہوں۔اگر مجھے فلاں معجزہ دکھا دیا جائے تو میں آپ پر ایمان لانے کیلئے تیار ہوں۔مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ مداری نہیں وہ کوئی تماشہ نہیں دکھاتا بلکہ اس کا ہر کام حکمت سے پر ہوتا ہے۔آپ یہ بتائیں کہ جو پہلے معجزے دکھائے گئے ہیں ان سے آپ نے کیا فائدہ اُٹھایا ہے کہ آپ کیلئے اب کوئی نیا معجزہ دکھایا جائے۔مگر انسانی فطرت کی کمزوری اس کو بھی ناپسند کرتی بلکہ شاید اسے بدتہذیبی قرار دیتی ہے ، وہ جائز سمجھتی ہے کہ سستی اور غفلت میں مبتلا چلی جائے بلکہ سستی اور غفلت میں ہمیشہ پڑی رہے اور کوئی اس سے اتنا بھی سوال نہ کرے کہ اس نے اپنی ذمہ واری کو کس حد تک ادا کیا ہے۔ہاں جب بھی وہ کوئی تماشہ دیکھنا چاہے اُس وقت اسے وہ تماشہ ضرور دکھا دیا جائے۔انسان کو اللہ تعالیٰ نے عقل دے کر بھیجا ہے وہ کوئی پاگل وجود نہیں۔جمادات کی طرح اور حیوانات کی طرح وہ محدود عقل کا یا بالکل بے عقل وجود نہیں مگر وہ خدا تعالیٰ کی اس نعمت سے جو اسے دی گئی ہے کیا فائدہ اٹھاتا ہے کتنے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی عقل کو استعمال کرتے