تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 699 of 862

تذکار مہدی — Page 699

تذکار مهدی ) 699 روایات سید نا محمود اسلام پھیلتا نہیں پھر افریقہ کے وحشیوں میں خود بخود کس طرح پھیل رہا ہوگا۔یہاں ہندوستان میں سات کروڑ مسلمان ہیں جن میں سے اکثر تعلیم یافتہ بھی ہیں اور پھر ان میں بہت سے مولوی بھی ہیں جو تبلیغ اسلام کے مدعی ہیں۔لیکن یہاں پر کس قدر اسلام پھیل رہا ہے۔پھر افریقہ کے وحشیوں میں جہاں مسلمانوں کی تعداد اتنی نہیں ہے۔لوگ سخت جاہل ہیں۔وہاں پر کس طرح خود بخود پھیل رہا ہے۔آج مسلمان کروڑوں کی تعداد میں ہوتے ہوئے کیوں گر رہے ہیں اور ان پر کیوں تنزل آ رہا ہے۔اس کی یہی وجہ ہے کہ وہ عیسائیوں کی رپورٹوں پر خوش ہوتے رہتے ہیں اور اسلام کی اشاعت کی طرف قطعاً کوئی توجہ نہیں کرتے اور طریقہ تبلیغ سے بالکل ناواقف ہیں۔لیکن اس کے مقابلہ میں کیا وجہ تھی کہ رسول کریم ﷺ اور صحابہ کرام کے زمانہ میں جبکہ مسلمانوں کی تعداد بہت تھوڑی تھی اسلام بہت ترقی کر رہا تھا۔سو اس کا یہی باعث تھا کہ صحابہ کرام جانتے تھے کہ کس طرح تبلیغ کی جاتی ہے اور وہ محض علماء پر انحصار نہیں رکھے ہوئے تھے۔بلکہ ان میں سے ہر ایک شخص مبلغ تھا اور اسلام کی اشاعت کو وہ اپنا فرض منصبی خیال کرتے تھے۔جالینوس سے مناسبت خطبات محمود جلد 9 صفحہ 124-125 ) اگر یہاں نماز کے چور اور نماز کے ست موجود ہیں تو دوسری طرف وہ بھی تو موجود ہیں جو میل میل ڈیڑھ ڈیڑھ میل سے چل کر مسجد میں آتے ہیں۔وہ کیوں کمزوروں کے پیچھے لگتے ہیں اور کیوں ان کے پیچھے نہیں لگتے جو میل میل ڈیڑھ ڈیڑھ میل دور سے آتے ہیں اور اپنے اخلاص اور اپنے ایمان میں ہر لحظہ ترقی کر رہے ہیں مگر ان کی رغبت ان کی طرف تو ہے جو نمازوں میں سستی کرتے ہیں۔مگر ان سے ان کی کوئی مناسبت پیدا نہیں ہوتی جو ماسوا فاصلہ کے تکلیفوں کو بھی برداشت کرتے ہیں مگر اپنے ایمان میں اور اپنے اخلاص میں کوئی کمزوری پیدا نہیں ہونے دیتے اور نمازیں مسجدوں میں پڑھتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ جالینوس ایک جگہ کھڑا تھا۔ایک دیوانہ دوڑتا ہوا آیا اور آ کر اس سے چمٹ گیا۔جب جالینوس کو اس نے چھوڑا تو اس نے کہا میری فصد نکلواؤ۔اس پر لوگوں نے پوچھا۔فصد کیوں کھلواتے ہو؟ کہنے لگا یہ دیوانہ جو آ کر مجھ کو چمٹ گیا ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مجھ میں بھی کوئی رگ جنون کی