تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 580 of 862

تذکار مہدی — Page 580

Ⓒ 580 ☀ روایات سید نا محمودی تذکار مهدی ) معالج والی نگاہ سے عیوب کا دیکھنا اور چیز ہوتی ہے اور اعتراض کی نیت سے عیوب کا دیکھنا بالکل اور چیز ہے۔جتنے عیب میں اپنی جماعت میں دیکھتا ہوں غالباً اس دوست کو بھی اتنے عیب نظر نہیں آتے ہوں گے اور یقینا نہیں آتے مگر جس نگاہ سے مجھے نظر آتے ہیں وہ اور ہے اور جس نگاہ سے انہیں نظر آتے (خطبات محمود جلد 16 صفحہ 110) ہیں وہ اور ہے۔افراد سے قو میں بنتی ہیں اسلام لانے سے پہلے عمرو بن عاص اور خالد بن ولیڈ کی حیثیت ایک قبائلی سردار کی سی تھی لیکن جب یہ لوگ اسلامی لشکر میں شامل ہوئے تو اُنہوں نے ایسی شہرت اور عظمت حاصل کی کہ آسمان کے ستاروں سے بھی آگے نکل گئے۔وہ صرف معلومہ دنیا کے کناروں تک ہی مشہور نہیں ہوئے بلکہ اُن کی شہرت دنیا کی زندگی اور وقت کے ساتھ ساتھ پھیلتی چلی گئی اور آج تک اُن کو نہایت عزت کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے۔پس افراد سے قو میں بنتی ہیں اور قوموں سے افراد بنتے ہیں۔اعلیٰ دماغوں کے مالک ذہین اور نیک انسان قوموں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچاتے ہیں اور اعلیٰ اور نیک مقاصد اچھے اور ہوشیار لوگوں کے ہاتھ آکر بہت زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ بھی اللہ تعالی نے یہی سلوک کیا کہ آپ کے دعوے کے ابتداء میں ہی بعض ایسے افراد آپ پر ایمان لائے۔جو کہ ذاتی جوہر کے لحاظ سے بہترین خدمات سرانجام دینے والے تھے اور اس کام میں آپ کی مدد کرنے والے تھے۔جو اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام کے سپرد کیا تھا اور پھر ہم دیکھتے ہیں کہ واقعہ میں وہ لوگ بہترین مددگار اور معاون ثابت ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ نبوت سے پہلے ہی حضرت خلیفہ اول مولوی نور الدین صاحب کی توجہ آپ کی طرف پھری اور آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ واسلام کی کتابیں پڑھنی شروع کیں۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعویٰ مسیحیت کیا تو نبوت کے متعلق بعض مضامین اپنی ابتدائی کتب فتح اسلام اور توضیح مرام میں بیان فرمائے۔ایک شخص نے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بدظنی رکھتا تھا۔ان کتابوں کے پروف کسی طرح دیکھے تو وہ جموں گیا اور اس نے کہا۔کہ آج میں نے مولوی نورالدین صاحب کو مرزا صاحب سے ہٹا دینا ہے۔اس وقت حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کر چکے تھے۔دعویٰ مسیحیت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فتح اسلام اور