تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 579 of 862

تذکار مہدی — Page 579

تذکار مهدی ) 579 روایات سید نا محمود ذکر کیا۔آپ نے فرمایا اگر پھر کبھی پیر صاحب سے ملنے کا اتفاق ہوا تو انہیں کہنا کہ آپ کے عمل آپ کے ساتھ ہیں اور میرے عمل میرے ساتھ ہیں۔میں نے تو مرزا صاحب کو اس لئے مانا ہے کہ اگر آپ کو نہ مانا تو قیامت کے دن مجھے جوتیاں پڑیں گی۔آپ بتائیں کہ آپ اس دن کیا کریں گے۔جب وہ واپس گئیں تو انہوں نے پیر صاحب سے جا کر یہی بات کہہ دی۔وہ کہنے لگا یہ نور الدین کی شرارت معلوم ہوتی ہے۔اسی نے تجھے یہ بات سمجھا کر میرے پاس بھیجا ہے۔مگر تمہیں اس بارہ میں کسی گھبراہٹ کی ضرورت نہیں۔جب قیامت کا دن آئے گا اور پل صراط پر سب لوگ اکٹھے ہوں گے۔تو تمہارے گناہ میں خود اٹھالوں گا اور تم دگر دگڑ کرتے ہوئے جنت میں چلے جانا۔انہوں نے کہا پیر صاحب ہم تو جنت میں چلے گئے۔پھر آپ کا کیا بنے گا۔وہ کہنے لگے جب فرشتے میرے پاس آئیں گے۔تو میں انہیں لال لال آنکھیں نکال کر کہوں گا کہ کیا ہمارے نانا امام حسینؓ کی شہادت کافی نہیں تھی کہ آج قیامت کے دن ہمیں بھی ستایا جاتا ہے۔بس یہ سنتے ہی فرشتے دوڑ جائیں گے اور ہم دگر دگر کرتے ہوئے جنت میں داخل ہو جائیں گے۔غرض عیسائی جس کو خدا قرار دیتے ہیں وہ تو کہتا ہے کہ خدایا یہ تیرے بندے ہیں آپ چاہیں تو انہیں سزا دے دیں اور چاہیں تو معاف کر دیں مگر مسلمان کہتے ہیں کہ ہم فرشتوں کو لال لال آنکھیں دکھائیں گے جس سے وہ ڈر کر بھاگ جائیں گے اور ہم دگر دگر کرتے ہوئے جنت میں داخل ہو جائیں گے۔غرض مسلمان اس معاملہ میں عیسائیوں سے بھی آگے نکل گئے۔الا ما شاء اللہ وہ بزرگ جنہوں نے خدا تعالیٰ کی توحید کی اشاعت کے لئے رات دن کوششیں کیں اور اسلام کا جھنڈا بلند رکھا۔(الفضل 27 جون 1957 ءجلد 46/11 نمبر 162 صفحہ 4-3) جماعت میں لاکھوں انسان صحابہ کا نمونہ ہیں اللہ تعالیٰ کی جماعت کے متعلق یہ خیال کر لینا کہ وہ عذاب یافتہ قوم ہے ایک بہت بڑا گناہ ہے۔عبد الحکیم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہی لکھا تھا کہ آپ کی جماعت میں مولوی نورالدین صاحب ہی ایک کامل انسان نظر آتے ہیں اور لوگ تو ایسے نہیں۔اس کا جواب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسے یہی دیا کہ مجھے تو اپنی جماعت میں لاکھوں انسان ایسے نظر آتے ہیں جو صحابہ کا نمونہ ہیں اور تم ان خیالات سے تو بہ کرو ورنہ اس کا انجام اچھا نہیں۔حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں پڑھ کر دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے آپ نے نہایت سختی سے اپنی جماعت کے عیوب بیان کئے ہیں تو