تذکار مہدی — Page 578
تذکار مهدی ) 6578 روایات سید نا محمود پر آپ نے وطن واپس جانے کا نام تک نہ لیا۔اس وقت آپ اپنے وطن بھیرہ میں ایک شاندار مکان بنارہے تھے جب میں بھیرہ گیا تو میں نے بھی یہ مکان دیکھا تھا اس میں آپ ایک شاندار ہال بنوا رہے تھے تا کہ اس میں بیٹھ کر درس دیں اور مطب بھی کیا کریں موجودہ زمانہ کے لحاظ سے تو وہ مکان زیادہ حیثیت کا نہ تھا لیکن جس زمانہ میں حضرت خلیفہ اسی اول نے یہ قربانی کی تھی۔اس وقت جماعت کے پاس زیادہ مال نہیں تھا۔اس وقت اس جیسا مکان بنانا بھی ہر شخص کا کام نہیں تھا۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے بعد آپ نے واپس جا کر اس مکان کو دیکھا تک نہیں بعض دوستوں نے کہا بھی کہ آپ ایک دفعہ جا کر مکان تو دیکھ آئیں لیکن آپ نے فرمایا کہ میں نے اسے خدا تعالیٰ کے لئے چھوڑ دیا ہے اب اسے دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں ایسے عظیم الشان باپ کی اولا د ایک مردہ مچھر سے بھی حقیر چیز پر آ گری۔پھر دیکھو حضرت خلیفہ اسی اول تو اس شان کے انسان تھے کہ وہ اپنا عظیم الشان مکان چھوڑ کر قادیان آگئے لیکن آپ کے پوتے کہتے ہیں کہ قادیان میں ہمارے دادا کی بڑی جائیداد تھی جو ساری کی ساری مرزا صاحب کی اولاد نے سنبھال لی ہے حالانکہ جماعت کے لاکھوں آدمی قادیان میں جاتے رہے ہیں اور ہزاروں وہاں رہے ہیں اب بھی کئی لوگ قادیان گئے ہیں انہیں پتہ ہے کہ وہاں حضرت خلیفہ اُسیح الاوّل کا صرف ایک کچا مکان تھا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت خلیفہ امسیح اول کی بڑی جائیداد تھی۔مگر وہ جائیداد مادی نہیں بلکہ روحانی تھی جو دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے اور ہر احمدی کے دل میں آپ کا ادب و احترم پایا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود اگر آپ کی اولا د خلافت کے مقابلہ میں کھڑی ہوگی تو ہر مخلص احمدی انہیں نفرت سے پرے پھینک دے گا اور ان کی ذرہ بھر بھی پروا نہیں کرے گا۔مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات، انوار العلوم جلد 25 صفحہ 418 تا 420) حضرت خلیفہ اول کی بہن حضرت خلیفہ اول کی ایک بہن ایک پیر صاحب کی مرید تھیں۔وہ قادیان میں آئیں اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کر لی۔جب واپس گئیں تو ان کے پیر صاحب کہنے لگے تجھے کیا ہو گیا کہ تو نے مرزا صاحب کی بیعت کر لی ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ نورالدین نے تجھ پر جادو کر دیا ہے۔وہ آئیں تو حضرت خلیفتہ اسی اول سے انہوں نے اس کا