تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 419 of 862

تذکار مہدی — Page 419

تذکار مهدی ) 419 روایات سید نا محمود ہیں جو سلسلہ کے لئے قربانی کرنے کے لئے ایک ماہ بھی اس خواہش میں گزارتے ہیں۔( خطبات محمود جلد 14 صفحہ 178 تا 180 ) حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کی قادیان آمد شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی بیان کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہاں آنے کو حج قرار دیا ہے۔ایک واقعہ مجھے بھی یاد ہے صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب مرحوم شہید حج کے ارادہ سے کابل سے روانہ ہوئے تھے۔وہ جب یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے حج کے متعلق اپنے ارادہ کا اظہار کیا۔اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا اس وقت اسلام کی خدمت کی بے حدضرورت ہے اور یہی حج ہے۔چنانچہ پھر صاحبزادہ صاحب حج کے لئے نہ گئے اور یہیں رہے کیونکہ اگر وہ حج کے لئے چلے جاتے تو احمدیت نہ سیکھ سکتے۔پس غیر مبائعین کا اعتراض فضول ہے۔خدا تعالیٰ نے قادیان میں جو برکات رکھی ہیں اور خاص کر سالانہ جلسہ کی برکات ان کے لحاظ سے جلسہ میں شمولیت کو ایک قسم کا ظلی حج کہنا بالکل درست ہے۔بعض اہم اور ضروری امور، انوار العلوم جلد نمبر 12 صفحہ 576) حضرت صاحبزادہ عبداللطیف شہید کا مخالف پر غصہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے پاس ایک دفعہ ایک عالم آیا آپ نے بات کرتے وقت معمولی طور پر ق کا حرف ادا کرتے ہوئے قرآن کہا تو وہ کہنے لگا مسیح موعود بنے پھرتے ہیں اور قرآن کہنا بھی نہیں آتا۔ان دنوں صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید آئے ہوئے تھے ان کا ہاتھ اس شخص کے منہ کی طرف اٹھنے ہی لگا تھا کہ آپ نے انہیں روک دیا اور پھر جب تک اس شخص سے گفتگو کرتے رہے صاحبزادہ صاحب کا ایک ہاتھ آپ نے پکڑے رکھا اور دوسرا حضرت مولوی عبدالکریم کو پکڑے رکھنے کا اشارہ فرمایا اور وہ اس دوران غصہ سے لرزتے رہے لیکن وہ نادان کیا جانتا تھا کہ خدا تعالیٰ کو آپ کا سیدھا سادھا قرآن کہنا ہی پسند تھا۔“ خطبات محمود جلد 15 صفحہ 470 )