تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 342 of 862

تذکار مہدی — Page 342

تذکار مهدی ) 342 روایات سید نا محمودی کام کرنے والوں کی قلت کی وجہ سے آپ لوگوں کو بہت سی تکلیفیں پہنچ جاتی ہیں۔جیسا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہے جلسہ کے قریب میرے خطبے جو اخبار میں چھپتے ہیں ان میں یہاں کے لوگوں کو نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ پوری کوشش اور سعی سے مہمان نوازی کریں اور حتی الامکان وہ بہت کوشش کرتے ہیں مگر پھر بھی اتنے بڑے ہجوم کے انتظام میں وہ کہاں پورے اتر سکتے ہیں۔جلسہ سالانہ پر تمام احمد یوں کو آنا چاہئے خطبات محمود جلد 11 صفحہ 544 تا 546 ) جلسہ سالانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مقرر کردہ ہے اور آپ نے نہایت ہی زور سے اس میں شامل ہونے کی تاکید فرمائی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام متواتر اور بار بار توجہ دلایا کرتے تھے کہ اس میں تمام احمد یوں کو آنا چاہئے کیونکہ اس میں آنے سے بہت سے روحانی فائدے حاصل ہوتے ہیں۔یہ حضرت صاحب کی توجہ دلانے کا ہی نتیجہ ہے کہ ہمارے جلسہ میں کثرت سے لوگ آتے ہیں۔پس جو کثرت لوگوں کی ہمارے جلسہ میں ہوتی ہے وہ دوسرے لوگوں کے با قاعدہ جلسوں میں نہیں ہوتی البتہ میلوں وغیرہ میں ہو جاتی ہے یا پیروں کے عرس پر ہوتی ہے۔جلسہ میں حضرت مسیح موعود کی تقریر لازمی تھی خطبات محمود جلد نمبر 9 صفحہ 314-313 ) | اس دفعہ ایک شکایت یہ بھی آئی ہے کہ جلسہ سالانہ کا تقریری پروگرام بہت لمبا ہوتا ہے اور لوگ اتنا لمبا پروگرام نہیں سن سکتے۔کچھ وقت آرام کے لیے بھی ہونا چاہیے۔اس کا طریق یہ بھی ہو سکتا ہے کہ تقریریں چھوٹی کر دی جائیں اور اس طرح کچھ وقت آرام کے لیے نکال لیا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں جلسہ سالانہ کے موقع پر ایک تقریر آپ کی ہوتی تھی اور ایک آدھ تقریر کسی اور عالم کی ہو جاتی تھی۔باقی جہاں مہمان ٹھہرے ہوئے ہوتے تھے وہاں عادی لیکچرار پہنچ جاتے تھے اور تقریریں کر آتے تھے ورنہ دن کا اکثر حصہ خالی رہتا تھا۔لیکن ہمارے ہاں ایسا طریق جاری ہو گیا ہے کہ ہم لوگوں کو سارا دن مشغول رکھتے ہیں۔نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ چالیس فیصدی لوگ جلسہ گاہ سے باہر پھرتے رہتے ہیں۔لکھنے والوں نے تو بہت مبالغہ سے کام لیا ہے اور کہا ہے کہ ساٹھ فیصدی لوگ باہر پھرتے رہتے ہیں۔لیکن یہ