تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 230 of 862

تذکار مہدی — Page 230

تذکار مهدی ) کارمهدی 230 روایات سید نا محمودی دوستوں کو ایک دوسرے کی ناواقعی میں شناخت آسان ہو۔اس پر مختلف تجویز میں ہوتی رہیں۔میں خیال کرتا ہوں کہ شائد اسی بناء پرلکھنو کے ایک دوست نے اپنی ٹوپی پر احمدی لکھوا لیا غرض تبلیغ ہو اور کونہ کونہ میں ہو، کوئی جگہ باقی نہ رہے۔یہ جوش یہ تجویز میں اور کوشش ہماری نہیں یہ حضرت صاحب ہی کی ہیں اور سب کچھ انہیں کا ہے ہمارا تو کچھ بھی نہیں۔لباس میں سادگی اختیار کرنی چاہئے منصب خلافت، انوار العلوم جلد 2 صفحہ 39) میں نو جوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ مؤمن دل اور مؤمن شکل بنا ئیں اور مغربیت کی تقلید کو چھوڑ دیں۔میں نے پچھلے سال بھی بتایا تھا کہ تمہارا کام یہ ہے کہ تم مغربی تہذیب کو تباہ کر دو اور اس کی بجائے اسلام کی تعلیم ، اسلام کے اخلاق ، اسلام کی تہذیب اور اسلام کے تمدن کو قائم کرو۔بے شک تم اسلامی تمدن تبلیغ کے ذریعہ قائم کرو گے تلوار کے ذریعہ نہیں مگر تبلیغ کے لئے بھی تو یہ بات ضروری ہے کہ مبلغ کی شکل مؤمنانہ ہو۔پس میں خدام الاحمدیہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ اُن کی ظاہری شکل اسلامی شعار کے مطابق ہونی چاہئے اور انہیں اپنی داڑھیوں میں، بالوں میں اور لباس میں سادگی اختیار کرنی چاہئے اسلام تمہیں صاف اور نظیف لباس پہنے سے نہیں روکتا بلکہ وہ خود حکم دیتا ہے کہ تم ظاہر صفائی کو ملحوظ رکھو اور گندگی کے قریب بھی نہ جاؤ مگر لباس میں تکلف اختیار کرنا منع ہے۔اسی طرح تھوڑی دیر کے بعد کوٹ کے کالر کو دیکھنا کہ اُس پر گرد تو نہیں پڑ گئی یہ ایک لغو بات ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں بعض لوگ اچھے اچھے کپڑے لاتے تھے اور آپ ان کپڑوں کو استعمال بھی کرتے تھے مگر کبھی لباس کی طرف ایسی توجہ نہیں فرماتے تھے کہ ہر وقت برش کروا رہے ہوں اور دل میں یہ خیال ہو کہ لباس پر کہیں گرد نہ پڑ جائے برش کروانا منع نہیں مگر اس پر زیادہ زور دینا اور اپنے وقت کا بیشتر حصہ اس قسم کی باتوں پر صرف کر دینا پسندیدہ نہیں سمجھا جا سکتا۔میں نے خود کبھی کوٹ پر برش نہیں کروایا نہ میرے پاس اتنا وقت ہوتا ہے اور نہ مجھے اس بات کی کبھی پروا ہوئی ہے ممکن ہے میں نے چار کوٹ پھاڑے ہوں تو ان میں سے ایک کو کبھی ایک یا دو دفعہ برش کیا ہو۔بعض لوگ اعتراض بھی کرتے ہیں مگر میں