تذکار مہدی — Page 85
تذکار مهدی ) 85 روایات سید نا محمود ) میں یہ بھی فیصلہ نہیں کر سکتے کہ اس کی جگہ پہلے کیا تھا؟ کہا جاتا ہے پہلے پانی ہی پانی تھا تو پھر سوال ہوتا ہے کہ اس سے پہلے کیا تھا اور پھر اس سے پہلے کیا تھا، یہ ایک لا متناہی سلسلہ بن جاتا ہے کہ جسے سمجھنا ممکن نہیں مگر ہم ان دونوں چیزوں کا انکار بھی نہیں کر سکتے۔اگر کوئی ان کا انکار کرے تو لوگ اُسے پاگل کہیں گے اور ان کی موجودگی میں خدا تعالیٰ کے بارہ میں شبہ کرنا بھی ویسا ہی پاگلا نہ خیال ہے اور اس طرح یکدم مجھے خدا تعالیٰ کا ثبوت مل گیا۔اور پھر خدا تعالیٰ کی طرف سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید سے آپ کے بچے ہونے کا ثبوت مل گیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کا ثبوت مل گیا۔تو میں جس نے مذہب کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی بغیر ثبوت کے حکم ماننا تسلیم نہ کیا وہ کسی اور کو مذہبی عقائد کے بارہ میں حج کیوں کر مان سکتا ہے؟ بعض اہم اور ضروری امور (1944 ء )۔انوار العلوم جلد 17 صفحہ 471 تا 473) ٹیپوسلطان مجھے یاد ہے ایک دفعہ ایک کتا ہمارے دروازے پر آیا میں وہاں کھڑا تھا اندر کمرہ میں حضرت صاحب تھے میں نے اس کتے کو اشارہ کیا اور کہا ٹیپو، ٹیپو ٹیپو حضرت صاحب بڑے غصے سے باہر نکلے اور فرمایا تمہیں شرم نہیں آتی کہ انگریزوں نے تو دشمنی کی وجہ سے اپنے کتوں کا نام ایک صادق مسلمان کے نام پر ٹیپو رکھ دیا ہے اور تم اُن کی نقل کر کے کتے کو ٹیپو کہتے ہو۔خبردار آئندہ ایسی حرکت نہ کرنا میری عمر اس وقت شائد آٹھ نو سال کی تھی وہ پہلا دن تھا جب سے میرے دل کے اندر سلطان ٹیپو کی محبت قائم ہوگئی اور میں نے سمجھا کہ سلطان ٹیپو کی قربانی رائیگاں نہیں گئی۔خدا تعالیٰ نے اس کے نام کو اتنی برکت دی کہ آخری زمانہ کا مامور بھی اس کی قدر کرتا تھا اور اس کے لئے غیرت رکھتا تھا۔الفضل یکم اپریل 1958 ء جلد 47/12 نمبر 85 صفحہ 3) آگ سے ہمیں مت ڈراؤ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے جن دنوں کلارک کا مقدمہ تھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اوروں کو دعا کیلئے کہا تو مجھے بھی کہا کہ دعا اور استخارہ کرو میں نے اس وقت رویا میں دیکھا کہ ہمارے گھر کے ارد گرد