تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 57 of 862

تذکار مہدی — Page 57

تذکار مهدی ) 57 روایات سید نا محمود چھ ماہ کے روزے رکھنا جب دادا صاحب فوت ہو گئے تو باوجود اس کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی توجہ دین کی طرف اس قدر تھی کہ بڑے بھائی سے جائیداد وغیرہ کے متعلق کوئی سوال نہ کیا۔آپ دن رات مسجد میں پڑے رہتے۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے سنا۔آپ فرمایا کرتے تھے ان دنوں میں بھنے ہوئے چنے اپنے پاس رکھ لیا کرتا تھا اور آخری عمر تک باوجود یکہ بڑھا پا آ گیا تھا آپ کو چنوں کا شوق رہا اور شاید یہ ورثہ کا شوق ہے جو مجھے بھی ہے اور مجھے دنیا کی بہت سی نعمتوں کے مقابلہ میں چنے اچھے لگتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے کہ میں بھنے ہوئے چنے اپنے پاس رکھ لیتا اور جب کئی دفعہ گھر سے کھانا نہ آتا اور میں پوشیدہ طور پر روزے رکھتا تو چنوں پر گزارہ کر لیا کرتا تھا۔آپ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے چھ ماہ تک متواتر روزے رکھے۔اس عرصہ میں بسا اوقات دو پیسے کے چنے بھنوا کر آپ رکھ لیتے۔تبلیغ اسلام کا شوق آپ کو شروع سے ہی تھا۔ہندولڑکوں کو آپ اپنے پاس جمع کر لیتے اور ان سے مذہبی گفتگو کرتے رہتے۔حافظ معین الدین صاحب جو آپ کے خادم تھے اور نابینا تھا فرمایا کرتے کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب گھر سے کھانا لانے کے لئے بھیجتے تو بعض اوقات اندر سے عورتیں کہہ دیا کرتیں کہ انہیں تو ہر وقت مہمان نوازی کی فکر رہتی ہے ہمارے پاس کھانا نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنا کھانا دوسروں کو کھلا دیتے اور خود چنوں پر گزارہ کرتے۔افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1933 ء۔انوار العلوم جلد 13 صفحہ 301-300) والدہ ماجدہ کی وفات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنی والدہ سے بہت محبت تھی۔غالباً آپ جن دنوں میں سیالکوٹ میں تھے یا اور کسی مقام پر قادیان سے باہر تھے کہ آپ کو خبر پہنچی کہ آپ کی والدہ سخت بیمار ہیں یہ سن کر آپ فوراً قادیان کی طرف روانہ ہو گئے جب آپ بٹالہ سے یکہ میں بیٹھ کر قادیان کی طرف روانہ ہوئے تو جو شخص لینے آیا ہوا تھا۔وہ بار بار ہیکہ والے سے کہنے لگا کہ ذرا جلدی کرو بی بی صاحبہ کی طبیعت بہت ہی خراب تھی خدا خیر کرے پھر تھوڑی دیر کے بعد اور زیادہ یکہ والے کو تاکید کرنے لگا یوں کہنا شروع کیا کہ کہیں خدانخواستہ فوت ہی نہ ہو گئی ہوں۔