تذکار مہدی — Page 799
تذکار مهدی ) 799 روایات سید نا محمود اتنا ہی بتانا تھا کہ حلال حرام میں کتنا فرق ہے۔میں نے محنت مزدوری کر کے سونے کے کڑے بنائے تھے اور وہ تو لے گیا لیکن تمہاری اب بھی لنگوئی کی لنگوٹی ہے اور میرے پاس اب بھی کڑے موجود ہیں۔ہمیں غیر مبائع کہا کرتے تھے کہ قادیان میں ہونے کی وجہ سے ان کو یہ قبولیت حاصل ہے اور لوگ ان کی طرف اس لیئے آتے ہیں کہ ان کے پاس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا قائم کردہ مرکز ہے صرف اسی لیے ان کے گرد جماعت اکٹھی ہو رہی ہے۔لیکن خدا تعالیٰ نے ہمیں وہاں سے نکال دیا اور مخالف کو یہ دیکھنے کا موقعہ ملا کہ قادیان سے نکلنے کے بعد بھی مخالف اور - ہماری طاقت کو نقصان نہیں پہنچا سکا۔ہم اس عورت کی طرح انہیں کہتے ہیں کہ تمہاری وہی لنگوئی کی لنگوٹی ہے اور ہمارے پاس کڑے اب بھی موجود ہیں۔ہم قادیان سے نکل کر بھی کمزور نہیں ہوئے بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ پہلے ہم ایک ایک دو دو مبلغوں کی دعوتیں کرتے تھے اور اب ہم درجنوں کی دعوتیں کرتے ہیں کیونکہ اب مبلغوں کے رسالے باہر جانے شروع ہو گئے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ایک ہی دفعہ مبلغوں کی بٹالین باہر جائیں گی۔وہ دن دور نہیں جب مبلغوں کے بریگیڈ باہر جائیں گے وہ دن دور نہیں جب مبلغوں کے ڈویژن تبلیغ اسلام کے لئے باہر جائیں گے۔انشاء اللہ تعالی۔الفضل 11 اپریل 1961 ء جلد 50/15 نمبر 82 صفحہ 5) آئندہ کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیاں حضرت صاحب نے آئندہ کے لیے پیشگوئی فرمائی ہے کہ آئندہ آپ ہی کا سلسلہ رہ جائے گا اور باقی فرقے بالکل کم تعداد اور کم حیثیت رہ جائیں گے اور ہم اس کے آثار دیکھ رہے ہیں اور اس کا کچھ اور حصہ ہم اپنی زندگی میں دیکھیں گے۔ان کو اپنی کثرت پر گھمنڈ ہے لیکن یہ یا درکھیں کہ ان کی کثرت کو قلت سے بدل دیا جائے گا اور ان کی کثرت چھین کر خدا کے پیارے کو دی جائے گی اور وہ قلت جو آج ہمارے لئے قابل ذلت خیال کی جاتی ہے کل ان کو ذلیل کرے گی۔ہم تھوڑے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں زمانہ ختم نہیں ہوگا اور قیامت نہیں آئے گی جب تک حضرت مرزا صاحب کے ماننے والے ساری دنیا پر نہ پھیل جائیں۔یورپ میں احمدیت ہی احمدیت ہوگی۔امریکہ میں احمدیت ہوگی، چین و جاپان، عرب و ایران و شام غرض ساری دنیا