تذکار مہدی — Page 779
تذکار مهدی ) 779 روایات سید نا محمود ہیں۔وہ دوست جلد ہی فوت ہو گئے۔کیونکہ اس کے بعد وہ دکھائی نہیں دیئے۔پس محنت اور کوشش کے ساتھ ہی انسان انسان بنتا ہے۔“ ( الفضل 14 دسمبر 1952 ء جلد 40/6 نمبر 290 صفحہ 4) اللہ تعالیٰ دشمنوں کے دل بدل دیتا ہے اللہ تعالیٰ بچانے پر آئے تو بڑے بڑے دشمنوں کو بھی ناکام کر دیتا ہے۔یہ انسان کی غلطی ہوتی ہے کہ وہ سمجھتا ہے۔میری تدبیروں سے ہوگا حالانکہ انسان میں یہ طاقت نہیں کہ وہ کسی کا دل بدل سکے ہاں اللہ تعالیٰ دوسروں کے دل بدل سکتا ہے دیکھ لو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کیسے کیسے دشمن تھے مگر بعد میں وہ آپ کے بڑے جاں نثار ثابت ہوئے مجھے یاد ہے کہ لکھنو میں ایک عرب آیا لوگ اس کی بڑی خاطر تواضع کرتے تھے کہ یہ بغداد شریف سے آیا ہے۔میاں چٹو اہل قرآن کے لیڈر ہوتے تھے وہ اسے قادیان لے آئے ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بات کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن شریف میں یوں لکھا ہے اور آپ نے ”ق“ کو پنجابی لہجہ میں ادا کیا اس پر عرب کہنے لگا آپ کو کس نے مسیح بنایا ہے۔آپ تو ”ق“ بھی نہیں بول سکتے۔صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید اس وقت مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے۔انہوں نے اسے مارنے کے لئے ہاتھ اٹھایا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فوراً ان کا ہاتھ پکڑ لیا پاس ہی حضرت مولوی عبدالکریم صاحب بیٹھے ہوئے تھے۔آپ نے انہیں فرمایا کہ ان کا دوسرا ہاتھ بھی پکڑ لیں اور جب تک مجلس برخاست نہ ہو جائے ان کا ہاتھ نہ چھوڑیں۔چنانچہ انہوں نے آپ کا ہاتھ پکڑے رکھا۔بعد میں اس نے میاں چٹو کے ساتھ دھوکہ بازی کی اور انہوں نے اسے گھر سے نکال دیا۔حکیم محمد حسین صاحب قریشی جو ہماری جماعت کے ایک بڑے مخلص دوست تھے۔میاں چٹو کے پوتے تھے۔میاں چٹو مولوی عبداللہ صاحب چکڑالوی کے معتقد تھے۔مگر بعد میں انہیں پتہ لگا کہ اس میں کوئی اخلاقی نقص ہے۔اس پر وہ کہنے لگے کہ جس شخص کے اخلاق خراب ہیں۔اسے یہ حق کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض کرے۔چنانچہ وہ ان سے الگ ہو گئے۔تو اللہ تعالیٰ دلوں کو پھیرتا رہتا ہے اور کچھ کا کچھ بنا دیتا ہے۔پس خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہنا چاہیئے اور اسی پر ساری امیدیں رکھنی چاہئیں کیونکہ اس سے زیادہ