تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 737 of 862

تذکار مہدی — Page 737

تذکار مهدی ) 737 روایات سید نا محمودی خدمت میں بھیج دی۔ایک دوست نے سوال کیا کہ آپ کچھ گھر کی ضرورت کے لیے رکھ لیتے تو اُنہوں نے کہا کہ خدا کا مسیح لکھتا ہے کہ دین کے لئے ضرورت ہے تو پھر اور کس کے لئے رکھ سکتا ہوں۔غرض ڈاکٹر صاحب تو دین کے لیے قربانیوں میں اس قدر بڑھے ہوئے تھے کہ حضرت صاحب کو انہیں روکنے کی ضرورت محسوس ہوئی اور انہیں کہنا پڑا کہ اب آپ کو قربانی کی ضرورت نہیں۔ایک دفعہ میری صحت کمزور ہو گئی تو میں گورداسپور چلا گیا۔حضرت صاحب کو خیال آیا شاید بیوی کے آنے پر میری صحت ٹھیک ہو جائے تو آپ نے ڈاکٹر صاحب کو لاہور لکھ بھیجا کہ محمود احمد کی صحت اچھی نہیں اس لئے آپ اپنی لڑکی یہاں بھیج دیں۔ڈاکٹر صاحب میڈیکل کالج لا ہور میں پروفیسر تھے اور پرنسپل آپ سے کچھ شا کی رہتا تھا۔اُن کو خیال تھا کہ پرنسپل چھٹی تو دے گا نہیں اس لئے میں استعفیٰ دے دوں گا۔اس خیال سے آپ استعفیٰ دینا چاہتے تھے کہ آپ کو دوست نے اس سے روکا اور کہا کہ چھٹی کیوں نہیں لیتے۔اُنہوں نے کہا حضرت صاحب نے مجھے یہ لکھا ہے اب میں کسی طرح رُک نہیں سکتا اور میں جلدی قادیان پہنچنا چاہتا ہوں۔اگر پرنسپل نے چھٹی دے دی تو خیر ورنہ اُسی وقت استعفیٰ دے دوں گا تا میرے جانے میں دیر نہ لگے۔پھر قادیان کی رہائش با وجود مشکلات کے اختیار کی۔میں نے اس خیال سے قادیان کی رہائش سے اُن کو روکا تھا کہ وہ یہاں گزارہ نہیں کر سکیں گے۔چنانچہ انہوں نے تکلیف سے ہی گزارہ کیا۔( تقاریر جلسہ سالانہ 1926 ، انوار العلوم جلد 9 صفحہ 402 تا 403 ) حلال اور طیب کے باوجود بعض جانور نہ کھانے چاہئیں بہترین غذا طیب سے اتر کر حلال ہے۔اس کے بعد اور اشیاء ہیں وہ ممنوع ہیں۔ان کا کھانا درست نہیں۔مثلاً ڈاکٹر ہیضہ کے دنوں میں کھیرے کا کھانا منع کر دے تو گوکھیرا عام دنوں میں حلال اور طیب ہے مگر ان دنوں میں حلال تو رہے گا طیب نہ رہے گا۔جو چیزیں حرام کے بعد ہیں یعنی ممنوع ہیں ان کے متعلق بھی ہم کہیں گے کہ ان کا کھانا درست نہیں۔یعنی ان کے کھانے سے انسان نقصان اٹھائے گا۔یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے مختلف جانور مختلف کاموں کے لئے پیدا کئے ہیں کوئی خوبصورتی کے لئے کہ دیکھنے میں خوبصورت معلوم ہوتا ہے ، کوئی آواز کے لئے کہ اس کی آواز بہت عمدہ ہے، کوئی کھانے کے لئے کہ اس کا گوشت اچھا ہے، کوئی دوائی کے