تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 25 of 862

تذکار مہدی — Page 25

تذکار مهدی ) 25 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دادا کا واقعہ روایات سید نا محمود یقین رکھو کہ خدا تعالیٰ تمہاری مدد کرے گا۔اگر تم ایسا کرو تو وہ تمہاری ضرور مدد کرے گا۔کہتے ہیں شیر کے سامنے اگر کوئی شخص لیٹ جائے تو وہ اُس پر حملہ نہیں کرتا۔بلکہ چپکے سے پاس سے گزر جاتا ہے۔اسی طرح جو شخص خدا تعالیٰ کے سامنے جھک جائے اور اُس کے آستانہ پر گر پڑے تو وہ بھی اس کو مرنے نہیں دیتا اور سمجھتا ہے کہ اس کی ذلت میری ذلت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ اپنے والد صاحب کا ایک قصہ سنایا کرتے تھے۔میاں بدر محی الدین صاحب جو بٹالہ کے رہنے والے تھے۔ان کے والد جن کا نام غالبًا پیر غلام محی الدین تھا۔ہمارے دادا کے بڑے دوست تھے۔اس زمانہ میں لاہور کی بجائے امرتسر میں کمشنری تھی اور کمشنر موجودہ زمانہ کے گورنر کی طرح سمجھا جاتا تھا اور امرتسر میں اپنا در بار لگایا کرتا تھا جس میں علاقہ کے تمام بڑے بڑے رؤسا شامل ہوا کرتے تھے۔ایک دفعہ امرتسر میں دربار لگا تو ہمارے دادا کو بھی دعوت آئی اور چونکہ انہیں معلوم تھا کہ پیر غلام محی الدین صاحب بھی اس دربار میں شامل ہوں گے اس لئے وہ گھوڑے پر سوار ہو کر بٹالہ میں ان کے مکان پر پہنچے۔وہاں انہوں نے دیکھا کہ ایک غریب آدمی پیر غلام محی الدین صاحب کے پاس کھڑا ہے اور وہ اس سے کسی بات پر بحث کر رہے ہیں۔جب انہوں نے دادا صاحب کو دیکھا تو کہنے لگے۔مرزا صاحب دیکھئے یہ میراثی کیسا بیوقوف ہے کمشنر صاحب کا در بار منعقد ہو رہا ہے اور یہ کہتا ہے کہ وہاں جا کر کمشنر صاحب سے کہا جائے کہ گورنمنٹ نے اس کی 125 ایکڑ زمین ضبط کر لی ہے۔یہ زمین اسے واپس دے دی جائے۔بھلا یہ کوئی بات ہے کہ دربار کا موقعہ ہو اور کمشنر صاحب تشریف لائے ہوئے ہوں اور ایک میراثی کو ان کے سامنے پیش کیا جائے اور سفارش کی جائے کہ اس کی 125 ایکٹر زمین جو اسے اس کے کسی عجمان نے دی تھی ضبط ہوگئی ہے اسے واپس دی جائے چونکہ وہ پیر تھے۔گو درباری بھی تھے۔اس لئے انہیں یہ بات بہت عجیب معلوم ہوئی دادا صاحب نے اس میراثی سے کہا کہ تم میرے ساتھ چلو۔چنانچہ وہ اسے ساتھ لے کر امرتسر پہنچے جب کمشنر صاحب دربار میں آئے تو درباریوں کا ان سے تعارف کرایا جانے لگا۔جب دادا صاحب کی باری آئی تو انہوں نے کمشنر صاحب سے کہا کہ ذرا اس میراثی کی بانہہ پکڑ لیں وہ کہنے لگا مرزا صاحب اس کا کیا مطلب انہوں نے کہا آپ اس کی بانہہ پکڑ لیں۔میں اس کا مطلب بعد میں۔