تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 533 of 862

تذکار مہدی — Page 533

تذکار مهدی ) 533 روایات سید نا محمودی کے لگنے سے بھیڑوں نے ایک دردناک طور پر تڑپنا شروع کیا۔تب ان فرشتوں نے سختی سے ان بھیڑوں کی گردن کی تمام رگیں کاٹ دیں اور کہا تم چیز کیا ہو گوہ کھانے والی بھیٹر میں ہی ہو۔اس رویا میں اللہ تعالیٰ نے دنیا دار اور دنیا پرست لوگوں کی تشبیہہ گوہ کھانے والی بھیڑوں سے دی ہے کہ ایسے لوگوں کی خدا تعالیٰ کو پرواہ ہی کیا ہے جس طرح بھیٹر میں بغیر کسی درد کے ذبح کی جاتی ہیں اسی طرح ایسے لوگ ذبح کیئے جائیں گے اور اللہ تعالیٰ ان پر رحم نہیں کھائے گا۔اللہ تعالیٰ بھی انہی لوگوں کی پرواہ کرتا ہے جو اس کی پرواہ کرتے ہیں۔آخر رسول کریم ﷺ بھی آدمی ہی تھے کہ تمام دنیا کی مخالفت ان کو کوئی گزند نہ پہنچا سکی۔بلحاظ بشریت کے دوسرے انسانوں کی طرح آپ بھی ایک بشر تھے اور ہم دیکھتے ہیں کہ اگر ایک انسان کے خلاف ایک گاؤں کے لوگ ہی ہو جائیں تو اس کا جینا دشوار ہو جاتا ہے لیکن تمام دنیا ایک طرف تھی اور آپ ایک طرف تھے اس کے باوجود دنیا آپ کا بال بھی بیکا نہ کر سکی۔ان لاکھوں لاکھ انسانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی غیرت نہ بھر کی لیکن اس ایک انسان کے لئے خدا تعالیٰ کی غیرت جوش میں آگئی اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو فرمایا۔واللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاس گویا یہ تمام دنیا کو ایک چیلنج تھا کہ تم ہمارے اس بندے کو چھیڑ کر تو دیکھو کہ تمہارا کیا حال ہوتا ہے میں اللہ جو تمام کائنات عالم کا مالک ہوں میں اس کی حفاظت کرنے والا ہوں۔بعض دفعہ دشمن آپ تک پہنچ بھی گیا لیکن اللہ تعالی نے ایسے معجزانہ طور پر آپ کو بچایا کہ آج تک دنیا ان واقعات کو پڑھ کر حیران رہ جاتی ہے۔( اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے ، انوار العلوم جلد 18 صفحہ 378-377) دعاؤں کی عادت ڈالیں لوگوں کے دلوں سے دُعاؤں پر ایمان جاتا رہا ہے بلکہ میں دیکھتا ہوں کہ بعض احمدیوں کی دُعائیں بھی رسمی ہوتی ہیں۔دوسرے احمدی دُعا کرتے ہیں اس لئے وہ بھی شریک ہو جاتے ہیں مگر دُعا قبول وہی ہوتی ہے جس کے ساتھ یقین ہو اور یہ مقام عارف کو ہی حاصل ہوتا ہے۔مومن کو تو اللہ تعالیٰ کا ہاتھ چھوٹی چھوٹی چیزوں میں بھی نظر آتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ ایک بزرگ تھے چلتے چلتے جب ان کا گھوڑا رکتا تو وہ سمجھ لیتے کہ میں نے کوئی گناہ کیا ہے۔انسان کا نفس خدا تعالیٰ کی سواری کے لئے بمنزلہ گھوڑے کے