تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 472 of 862

تذکار مہدی — Page 472

تذکار مهدی ) 6472 روایات سید نا محمود تیرے سترین تو سلامت ہیں انہیں تو کسی نے نہیں کاٹا۔تو حیران ہوکر کہنے لگا۔اچھا ! اور دائی کو چھوڑ کر چلا گیا۔یہی حال ان لوگوں کا ہے جو قرآن کریم میں تغیر کے قائل ہیں۔وہ غور نہیں کرتے کہ قرآن کریم آج بھی ایک مکمل کتاب ہے اگر اس کا کوئی حصہ غائب ہو گیا ہوتا تو اس کے کمال میں نقص آ جاتا۔( حضرت مسیح موعود کے کارنامے، انوارالعلوم جلد 10 صفحہ 146) دشمن کے اعتراضات کے جواب دینا سرسید احمد خاں صاحب نے بھی اپنے زمانہ میں عیسائیوں کے اعتراضات کے جواب دیئے۔پھر اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو کھڑا کر دیا۔جنہوں نے اتنے لمبے عرصے تک دشمن کا مقابلہ کیا کہ آپ کی وفات پر دشمنوں نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ آپ نے اسلام کا دفاع ایسے شاندار رنگ میں کیا ہے کہ آپ سے پہلے اور کسی مسلمان عالم نے اس طرح اسلام کا دفاع نہیں کیا۔یہ " وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائدہ: 68) کا ہی کرشمہ تھا۔اللہ تعالیٰ کا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وعدہ تھا کہ اس نے آپ کو بہر حال بچانا ہے۔جب دشمن نے تلوار سے حملہ کیا ہے تو اس نے اس کی تلوار کو کند کر دیا اور جب اس نے تاریخ سے حملہ کیا تو خدا تعالیٰ نے ایسے مسلمان کھڑے کر دیئے۔جنہوں نے تاریخی کتب کی چھان بین کر کے دشمن کے اعتراضات کو رد کر دیا اور خود مخالفین کے بزرگوں کی تاریخیں کھول کر بتایا کہ وہ جو اعتراضات اسلام پر کر رہے ہیں۔وہ ان کے اپنے مذہب پر بھی پڑتے ہیں اور جو حصہ قرآن کریم اور احادیث سے تعلق رکھتا تھا۔اسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے صاف کر دیا۔ان دنوں بھی اسلام کے خلاف بمبئی سے ایک کتاب ”مذہبی رہنما“ شائع ہوئی تھی۔جس کی وجہ سے مسلمانوں میں بڑا جوش پیدا ہوا۔خدا تعالی مذاق نہیں کرتا (الفضل 22 /نومبر 1956 ء جلد 45/10 نمبر 274 صفحہ 4 | لوگ نئے مسائل مذہب میں داخل کر رہے ہیں اور انہیں یہ بھی محسوس نہیں ہوتا کہ یہ کتنی شرم کی بات ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک دوست مہر نبی بخش صاحب تھے۔وہ بٹالہ کے رہنے والے تھے بعد میں احمدی ہوئے اور نہایت مخلص احمدی