تذکار مہدی — Page 329
تذکار مهدی ) 329 روایات سید نا محمود اس بات کو یاد نہیں رکھ سکا۔میں اس وقت اس اجتماع کی اہمیت کو نہیں سمجھتا تھا۔مجھے اتنا یاد ہے کہ میں وہاں جمع ہونے والے لوگوں کے ارد گرد دوڑتا اور کھیلتا پھرتا تھا۔میرے لئے اس زمانہ کے لحاظ سے یہ اچنبھے کی بات تھی کہ کچھ لوگ جمع ہیں۔اس فصیل پر ایک دری بچھی ہوئی تھی جس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیٹھے ہوئے تھے اور ارد گرد وہ دوست تھے جو جلسہ سالانہ کے اجتماع کے نام سے جمع تھے۔ممکن ہے میرا حافظہ غلطی کرتا ہو اور دری ایک نہ ہو دو ہوں لیکن جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے ایک ہی دری تھی۔اس ایک دری پر کچھ لوگ بیٹھے تھے۔ڈیڑھ سو ہوں گے یا دو سو اور بچے ملا کر ان کی فہرست اڑھائی سو کی تعداد میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے شائع بھی کی تھی میں خیال کرتا ہوں۔وہ ایک دری تھی یا دو دریاں۔بہر حال ان کے تھی۔لئے اتنی ہی جگہ تھی جتنی اس (جلسہ سالانہ 1936ء کی ) سٹیج کی جگہ ہے۔میں نہیں کہہ سکتا۔کیوں؟ مگر میں اتنا جانتا ہوں کہ وہ دری تین جگہ بدلی گئی۔پہلے ایک جگہ بچھائی گئی اور تھوڑی دیر کے بعد سے اٹھا کر اسے کچھ دور بچھا دیا گیا۔تھوڑی دیر کے بعد وہاں سے تبدیل کر کے ایک اور جگہ بچھائی گئی اور پھر تیسری دفعہ اس جگہ سے بھی اٹھا کر کچھ اور دور وہ بچھائی گئی۔اپنی بچپن کی عمر کے لحاظ سے میں نہیں کہہ سکتا آیا ان جمع ہونے والوں کو لوگ روکتے تھے اور کہتے تھے کہ تمہارا حق نہیں کہ اس جگہ دری بچھاؤ یا کوئی اور وجہ تھی۔بہر حال مجھے یاد ہے کہ دو تین دفعہ اس دری کی جگہ بدلی گئی۔ابتدائی جلسہ سالانہ ( الفضل 29 دسمبر 1936 ء جلد 24 نمبر 154 صفحہ 4-3) اللہ تعالیٰ کی قدرت ہے اور وہی لوگ اس قدرت کا مشاہدہ کر سکیں گے اور کرتے ہوں گے اور اس سے لطف اٹھا سکتے ہوں گے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ابتدائی ایام کے حالات کو دیکھا ہو۔بعد میں آنے والے اس کا اندازہ اور قیاس نہیں کر سکتے جبکہ قادیان ایک چھوٹی سی بستی تھی جب قادیان میں احمدیوں کی تعداد اس چھوٹی سی بستی میں بھی آٹے میں نمک کے برابر نہیں تھی جب ساری احمدی آبادی صرف تین گھروں میں محصور تھی ، ہمارا گھر تھا۔حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے مکان کا کچھ حصہ تھا یا وہ مکان تھا جہاں مولوی قطب الدین صاحب اب مطب کیا کرتے ہیں۔اسی طرح تیسری عمارت موجودہ