تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 222 of 862

تذکار مہدی — Page 222

تذکار مهدی ) 222 روایات سید نامحمودی غلطی ہوگئی ہے۔میں نے اصلاح تو کی تھی مگر اصلاح کرتے وقت پہلے فقرہ کا جو مفہوم میرے ذہن میں تھا۔وہ دراصل نہ تھا۔میں نے سمجھا کہ اس سے پہلے یہ فقرہ ہے کہ صرف انہی کا رستہ مسدود قرار دیا گیا ہے اور میں نے اس کے بعد کے فقرہ میں کچھ غلطی رہ گئی تھی۔یوں درست کر دیا کہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو بعد کی نبوت بنا دے مگر چھپنے کے بعد جب میں نے پڑھا تو فقرہ بالکل اس کے الٹ تھا جو میں نے سمجھا تھا اور الفضل میں یہ فقرہ پڑھ کر میں حیران ہو گیا کہ کسی ایسے مدعی کے آنے کے رستہ کو مسدود قرار نہیں دیا گیا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو بعد کی نبوت بنا دے۔اور اس طرح گویا اس کے یہ معنی ہو گئے کہ شرعی نبی تو آسکتا مگر غیر شرعی نہیں حالانکہ مراد یہ تھی کہ صرف ایسے مدعی کے آنے کا رستہ کو مسدود قرار دیا گیا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو بعد کی نبوت بنادے یعنی صرف شرعی نبی کی اور مستقل نبی کی روک کی گئی ہے۔تو بعض لوگ پروف دیکھنے کے ماہر ہوتے ہیں اور بعض نہیں۔میر مہدی حسین صاحب اس کے ماہر ہیں اور وہ ایسی باریک غلطیاں بھی پکڑ لیتے ہیں جو دوسرے سے یقینا رہ جائیں۔تو کسی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہا کہ مولوی صاحب تو اس کے ماہر نہیں ہیں۔آپ ان کو پروف کیوں دکھاتے ہیں تو آپ نے فرمایا که مولوی صاحب کو فرصت کم ہوتی ہے اور وہ بیمار وغیرہ دیکھتے رہتے ہیں اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ وہ پروف ہی پڑھ لیا کریں۔تا ہمارے خیالات سے واقفیت رہے اور پھر پڑھنے کے باوجود یہ ضروری نہیں کہ ہر بات یاد ہو۔مثلاً حضرت یحیی علیہ السلام کے قتل کے متعلق ہی حوالے میں نہیں نکال سکا اور حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحب کو کہلا بھیجا کہ نکال دیں میرا حافظہ اس قسم کا ہے کہ قرآن کریم کی وہ سورتیں بھی جو روز پڑھتا ہوں ان میں سے کسی کی آیت نہیں نکال سکتا۔لیکن دلیل کے ساتھ جس کا تعلق ہو۔وہ خواہ کتنا عرصہ کیوں نہ گذر جائے۔مجھے یاد رہتی ہے۔جن باتوں کا یاد رکھنا میرے کام سے تعلق نہ رکھتا ہو۔وہ مجھے یاد نہیں رہتیں۔حوالے میں سمجھتا ہوں کہ دوسروں سے نکلوا لوں گا۔اس لئے یاد نہیں رکھ سکتا اور جوسورتیں روز پڑھتا ہوں۔ان کی آیت سن کر بھی فوراً نہیں کہہ سکتا کہ فلاں سورۃ مکی ہے۔ہاں بسم اللہ سے شروع کر کے ساری سورۃ پڑھوں تو پڑھ لوں گا۔لیکن ایک آیت کے متعلق پتہ نہیں لگا سکتا کہ کہاں ہے۔