تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 141 of 862

تذکار مہدی — Page 141

تذکار مهدی ) سے اچھی ہو۔141 روایات سید نا محمودی قابل تعریف بات یہی ہے کہ اُس قوم کے تمدن کا طریق یہ ہے کہ اس نے اپنی حکومت کو انفرادی معاملات میں دخل اندازی کے اختیارات نہیں دیئے۔پس اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ جس ملک میں اس نے حضرت مسیح موعود کو پیدا کرنا تھا وہاں ایسی قوم حاکم ہو جو لوگوں کے معاملات میں کم سے کم دخل دینے والی ہو۔احرار یورپ کا مزاج الفضل قادیان مورخہ 21 جنوری 1938 ء جلد 26 نمبر 17 صفحہ 4 آج میں سب سے پہلے اپنے ان تجارب سے جو مجھے یورپ کے سفر میں ہوئے ہیں۔ایک بات کا خصوصیت سے ذکر کرنا چاہتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے غالباً 1904 ء یا 1905ء میں کہا تھا کہ آ رہا ہے اس طرف احرار یورپ کا مزاج یہ یہ وہ زمانہ تھا جب دنیا کے کسی انسان کے واہمہ اور خیال میں بھی تبلیغ اسلام نہیں تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس وقت کچھ اشتہار لکھ کر بھیجے اور بعض نے وہ اشتہار پڑھے بھی ،لیکن اس سے زیادہ اس وقت کوئی تبلیغ نہیں تھی۔بعد میں ہمارے مشن بیرونی ممالک میں قائم ہوئے اور کچھ لوگوں نے اسلام قبول کیا۔مگر یہ بات بھی ایسی ہی تھی جیسے پہاڑ کھود نے کے لئے ہتھوڑا مارا جاتا ہے۔ہتھوڑا مارنے سے دو تین انچ پہاڑ تو کھد سکتا ہے۔مگر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ پہاڑ کھودا گیا ہے۔بے شک ہم اس بات پر خوش ہو سکتے ہیں کہ پہاڑ کھودنے کا کام شروع ہو گیا ہے۔مگر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ کھودا بھی گیا ہے۔لیکن اس سفر میں میں نے اللہ تعالیٰ کا یہ عجیب نشان دیکھا کہ یورپ کے بعض اچھے تعلیم یافتہ اور اعلیٰ طبقہ کے لوگوں میں وہی باتیں جو پہلے اسلام کے خلاف سمجھی جاتی تھیں اب اس کی صداقت کا ثبوت سمجھی جانے لگی ہیں۔( الفضل 8 /اکتوبر 1955 ء جلد 44/9 شمارہ 236 صفحہ 3) قلم کا جہاد انبیاء کا دل بڑا شکر گزار ہوتا ہے۔ایک معمولی سے معمولی بات پر بھی بڑا احسان