تذکار مہدی — Page 41
تذکار مهدی ) 41 روایات سید نا محمود اب تک آپ کی اس کوشش میں شاید کئی جوتیاں بھی گھس گئی ہوں گی مگر کوئی شخص آپ کی بات نہیں سنتا۔دوسری طرف میں دیکھتا ہوں کہ مرزا صاحب اپنے حجرے میں بیٹھے رہتے ہیں اور پھر بھی ساری دنیا اُن کی طرف کھنچی چلی جاتی ہے۔آخر اُن کے پاس کوئی سچائی ہے تبھی تو ایسا ہو رہا ہے ورنہ لوگ آپ کی بات کیوں نہ سنتے۔خلوت نشینی میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں ، انوار العلوم جلد 17 صفحہ 199 تا 212 ) کبھی وہ وقت تھا کہ وہ شخص جس کے متعلق بعض دفعہ اس کے والد کے گہرے دوست بھی اس کا نام سن کا کہا کرتے تھے کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ مرزا غلام مرتضی صاحب کا کوئی اور بیٹیا بھی ہے یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے والد کے دوستوں میں سے کئی ایسے تھے جو سالہا سال کی ملاقات کے بعد یہ معلوم نہ کر سکے تھے کہ مرزا غلام قادر صاحب کے سوا ان کا کوئی اور بیٹا بھی ہے کیونکہ بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ گوشہ تنہائی میں رہتے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر کر نے کے عادی تھے۔افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1934ء، انوار العلوم جلد 13 صفحہ 308) خاندان کی نسلیں منقطع حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا گیا کہ تیرے سوا اس خاندان کی نسلیں منقطع ہو جائیں گی۔چنانچہ ایسا ہی ہو ا۔اب اس خاندان میں سے وہی لوگ باقی ہیں جوسہ میں داخل ہو گئے اور باقی سب کی نسلیں منقطع ہو گئی ہیں۔جس وقت حضرت مسیح موعود نے دعوی کیا اس وقت خاندان میں ستر کے قریب مرد تھے لیکن اب سوائے ان کے جو حضرت مسیح موعود کی جسمانی یا روحانی اولاد ہیں ان ستر میں سے ایک کی بھی اولاد نہیں ہے۔الفضل 7 اکتوبر 1919 ء جلد 7 نمبر 28 صفحہ 8-7) مطالعہ کی عادت آپ فرمایا کرتے تھے کہ بعض دفعہ آپ کے والد نہایت افسردہ ہو جاتے تھے اور کہتے