تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 787 of 862

تذکار مہدی — Page 787

تذکار مهدی ) 787 روایات سید نا محمودی کے لئے کہا کہ یہ واقعہ کیا چیز ہے اس سے بہت بڑھ کر مصیبتیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہم پر آئی ہیں۔ایک دفعہ تالاب سے مٹی اٹھا رہے تھے کہ مرزا نظام الدین صاحب آئے اور کہا کہ کون ہماری اجازت کے بغیر مٹی اٹھا رہا ہے۔ان کو دیکھ کر سب لوگ بھاگ گئے اور صرف میں ہی اکیلا وہاں رہ گیا۔میں نے دعا کی یا اللہ یہ ایسا ہی وقت ہے جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر غار ثور میں آیا تھا۔اس طرح وہ مجھے تسلی دے رہے تھے حالانکہ یہ ان کی نفس کی بزدلی تھی میں حیران تھا کہ اس شخص نے کتنے معمولی سے واقعہ کو غار ثور جیسے عظیم الشان واقعہ سے تشبیہ دی ہے۔غرض یہ حالت ہے اس زمانہ کے لوگوں کی چھوٹی چھوٹی ذمہ داری کے کاموں سے گھبرا جاتے ہیں۔ریلوں وغیرہ سے آرام کے ساتھ بجائے شکریہ میں بڑھنے کے غفلت میں ترقی ہو رہی ہے اور کام میں بڑھنے کی بجائے اس کی مقدار اور اس کا معیار کم ہو رہا ہے اور کھانے پینے کی چیزوں میں زیادتی کے ساتھ سے غفلت میں بھی زیادتی ہوتی چلی جاتی ہے اور انسان کو فاقہ رہنے کی مشق کم ہو رہی ہے۔ان کی زندگی وحوش کی سی ہے بلکہ وحوش کی زندگی ان سے اچھی ہے۔(الفضل 8 اگست 1939 ء جلد 27 نمبر 179 صفحہ 4) خدا کے نشانوں سے آنکھ بند نہ کرو جب خدا کا رسول غلطی کر سکتا ہے اور ہزار فیصلوں میں سے ایک فیصلہ اس کا نادرست ہوسکتا ہے تو میرے لئے ہزار میں سو کا غلط ہونا ممکن ہے لیکن باوجود، اس کے اگر کوئی یہ کہتا پھرے کہ اس نے فلاں فیصلہ غلط کیا ہے۔فلاں غلطی کی۔چاہے وہ غلطی ہو پھر بھی اسے خدا تعالیٰ پکڑے گا کیونکہ ایسا آدمی نظام کو توڑتا ہے پس میں کہتا ہوں۔خدا کے نشانوں سے آنکھیں بند نہ کروا گر جان بوجھ کر بند کرو گے تو خدا تعالیٰ فی الواقع دل کا نابینا بنادے گا۔کئی لوگ حضرت صاحب کے پاس آ کر کہتے کوئی نشان دکھاؤ تو آپ فرماتے کیا پہلے نشانات سے تم نے کوئی فائدہ اٹھایا کہ اور چاہتے ہو۔جب پہلے ہزاروں نشانات سے تم نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا تو کسی اور سے کس طرح اٹھاؤ گے۔ایسے لوگ ہمیشہ محروم ہی رہے۔(خطبات محمود جلد 11 صفحہ 225) نشانوں کی قدر کرو کئی لوگ بیعت کرتے رہتے ہیں جنہیں رویا اور کشوف ہوئے مگر یہ تمام نشان ایک