تذکار مہدی — Page 774
تذکار مهدی ) 774 روایات سید نا محمودی اب انہوں نے نہ کوئی دلیل سنی نہ کوئی نشان دیکھا نہ کوئی مباحثہ سنا صرف انہوں نے یہ فقرہ سنا اور سمجھ گئے کہ قرآن مرزا صاحب کی تائید میں ہے اور انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ جدھر قرآن ہے ادھر ہی مجھے ہونا چاہئے۔چنانچہ انہوں نے قادیان آگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی بیعت کر لی۔تو حق یہ ہے کہ جو شخص اس مقام پر کھڑا ہو جاتا ہے کہ بجائے اس کے کہ اپنے جذبات یا غیرت کا پاس کرے۔وہ یہ فیصلہ کر لے کہ جدھر میرا خدا ہے ادھر ہی میں ہوں گا وہ کبھی ناکام نہیں ہوسکتا وہ کبھی نامراد نہیں ہوسکتا وہ کبھی شکست نہیں کھا سکتا۔یہی وہ مقام ہے جس کے بعد کوئی گمراہی نہیں اور یہی وہ مقام ہے۔جس کے بعد ساری دنیا کے شیطان مل کر بھی اگر انسان کو گمراہ کرنا چاہیں تو نہیں کر سکتے کیونکہ اس نے ایک ایسے عروۃ مٹھی کو پکڑ لیا ہے۔جس کے لئے ٹوٹنا مقدر نہیں۔وہ کھچا ہوا اپنے خدا کی طرف چلا جائے گا۔پس جس شخص کے دل میں یہ ایمان ہو کہ جدھر میرا خدا ہے ادھر میں ہوں۔اسے شیطان نہ دوستوں کی محبت سے ورغلا سکتا ہے نہ رشتہ داروں کی محبت سے ورغلا سکتا ہے نہ حلم سے ورغلا سکتا ہے اور نہ کسی اور طریق سے ورغلا سکتا ہے کیونکہ شیطان اسے یہ تو کہ سکتا ہے کہ یہ دوستوں کی محبت کا تقاضا ہے۔یہ رشتہ داروں کی محبت کا تقاضا ہے یہ قومی غیرت کا تقاضا ہے یہ اسلامی محبت کا تقاضا ہے مگر وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ قرآن کا تقاضا ہے۔وہ انسانی طبیعت کو سو طرح ابھار سکتا ہے وہ لالچ دے سکتا ہے وہ ڈراوے دے سکتا ہے وہ جذبات برانگیختہ کر سکتا ہے مگر وہ قرآن کی آیت اپنے پاس سے نہیں بنا سکتا کیونکہ قرآن خدا کی کتاب ہے اور وہی اس کا حافظ و ناصر ہے۔پس جب کوئی شیطان قرآن کی آیت اپنے پاس سے نہیں بنا سکتا تو وہ شخص جو یہ فیصلہ کر لے کہ میں ادھر ہی ہوں گا۔جدھر قرآن ہے وہ گمراہ کس طرح ہو سکتا ہے۔غرض جو شخص اس مقام پر کھڑا ہو جائے کہ جدھر خدا ہے ادھر میں ہوں جس کے دوسرے معنے یہ ہیں کہ جدھر قرآن ہے اُدھر میں ہوں وہ کبھی ٹھو کر نہیں کھا سکتا۔کیونکہ انسانوں کے لئے خدا تعالیٰ کا کوئی حکم نہیں جو قرآن سے باہر ہوا اور قرآن کا کوئی لفظ نہیں جو خدا تعالیٰ سے باہر ہو پس جدھر خدا ہے ادھر قرآن ہے اور جدھر قرآن ہے ادھر خدا ہے اور وہ جس نے کہا کہ جدھر خدا ہے ادھر میں ہوں اس نے یہی کہا کہ جدھر قرآن ہے ادھر میں ہوں اور جس نے کہا کہ جدھر قرآن ہے ادھر میں ہوں اس نے یہی کہا کہ جدھر خدا ہے ادھر میں ہوں اور ایسے شخص پر