تذکار مہدی — Page 623
تذکار مهدی ) 623 نامحمودی روایات سیّد نا محمود ہوتی کہ لوگوں کے سامنے اچھی چیز پیش ہو۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ بھی عادت تھی کہ کتاب میں ذرا نقص ہوتا تو اس کو پھاڑ دینا اور فرمانا دوبارہ لکھو۔کاتب نے پھر کتاب لکھنی اور اگر کہیں ذرا بھی نقص ہوتا تو اسے پھاڑ دینا اور جب تک اچھی کتابت نہ ہوتی اُس وقت تک مضمون چھپنے کے لئے نہ دینا حضرت مسیح موعود علیہ السلام جن سے کتابت کرواتے تھے وہ شروع میں تو احمدی نہیں تھے لیکن بعد میں احمدی ہو گئے اُن کا لڑکا بھی احمدی ہے۔ان میں یہ خوبی تھی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قدر پہچانتے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُن کی قدر پہچانتے تھے۔باوجود غیر احمدی ہونے کے جب بھی حضرت صاحب کو کتابت کی ضرورت ہوتی انہوں نے قادیان آ جانا۔اس زمانے میں تنخواہیں کم ہوتی تھیں پچیس روپے ماہوار اور روٹی کے لئے الاؤنس ملتا تھا۔ان کی یہ عادت تھی کہ جب کام ختم ہونے کے قریب پہنچتا تو انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس آنا اور کہنا حضور ! سلام عرض کرنے آیا ہوں مجھے اب گھر جانے کی اجازت دیں۔آپ نے فرمانا کیوں اتنی جلدی کیا پڑی ہے۔انہوں نے کہنا حضور ! ضرور جانا ہے۔آپ نے فرما نا ابھی تو کچھ کتابت باقی ہے کہنا حضور ! روٹی پکانی پڑتی ہے۔اس پر سارا دن صرف ہو جاتا ہے، روٹی پکایا کروں یا کتابت کیا کروں، سارا دن روٹی پکانے میں لگ جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمانا آپ کی روٹی کا میں لنگر خانہ سے انتظام کروا دیتا ہوں۔اس طرح اُن کو 35 روپے تنخواہ مل جاتی اور روٹی مفت۔کچھ دن کے بعد انہوں نے پھر حضرت صاحب کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنا حضور ! سلام عرض کر نے آیا ہوں جانے کی اجازت چاہتا ہوں۔حضرت صاحب نے پوچھنا کیوں کیا بات ہے؟ کہنا حضور النگر کی روٹی بھی کوئی روٹی ہے دال الگ پانی الگ اور نمک ہے ہی نہیں اور کسی وقت اتنی مرچیں ڈال دینی کہ آدمی کو سوکھی روٹی کھانی پڑے یہ روٹی کھا کر کوئی انسان کام نہیں کر سکتا۔آپ نے فرمانا اچھا بتاؤ کیا کروں؟ اُنہوں نے کہنا اس کے لئے کچھ رقم الگ دے دیا کریں اس مصیبت سے تو خود روٹی پکانے کی مصیبت اٹھانا بہتر ہے میں خود روٹی پکا لیا کروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دس روپے اور بڑھا دینے اور کہنا لو اب آپ کو 45 روپے ملا کریں گے۔پھر انہوں نے دس دن کے بعد آ جانا اور کہنا حضور ! سلام عرض کرنے آیا ہوں مجھے گھر جانے کی اجازت دیں۔یہاں سارا دن روٹی پکاتا رہتا ہوں کام کیا کروں۔آپ نے فرمانا پھر کیا کریں؟ کہنا حضور! لنگر خانے میں انتظام کروا دیں۔آپ نے فرمانا اچھا تمہیں 45 روپے ملتے رہیں