تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 595 of 862

تذکار مہدی — Page 595

تذکار مهدی ) طبیہ کالج کی ضرورت 595 روایات سید نا محمود طب کے متعلق با قاعدہ طور پر کام شروع نہیں کیا گیا لیکن مبلغ جو باہر جاتے ہیں انہیں طب پڑھانے کا انتظام کیا جاتا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو ایک الگ طبی سکول جاری کر دیا جائے گا یا مدرسہ احمدیہ کی ایک شاخ کھول دی جائے گی اور یہ کام خصوصاً اس لئے شروع کیا جائے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اس سے تعلق تھا اور حضرت خلیفہ اول تو ایک بلند پایہ طبیب بھی تھے۔غرض طب سلسلہ احمدیہ سے خاص تعلق رکھتی ہے بچپن میں عموماً میری صحت خراب رہتی تھی ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ تم قرآن شریف اور بخاری کا ترجمہ اور طب پڑھ لو۔چنانچہ میں نے طب کی تین چار کتابیں پڑھیں بھی۔تو طب کے متعلق میرا خیال ہے کہ اسے جاری کیا جائے۔فی الحال مبلغین کوطب پڑھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔( ہر پیشہ سکھنے کی کوشش کی جائے ، انوار العلوم جلد 14 صفحہ 209) قادیان کے شب وروز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک دفعہ قادیان میں ایک شخص آیا اور ایک دن ٹھہر کر چلا گیا۔جنہوں نے اسے بھیجا تھا انہوں نے خیال کیا یہ قادیان جائے گا اور وہاں کچھ دن ٹھہر کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی باتیں سنے گا وہاں کے حالات دیکھے گا تو اس پر احمدیت کا کچھ اثر ہو گا۔مگر جب وہ صرف ایک دن ٹھہر کر واپس چلا گیا تو ان بھیجنے والوں نے اس سے پوچھا کہ تم اتنی جلدی کیوں آگئے؟ وہ کہنے لگا تو بہ کرو جی وہ بھی کوئی شریفوں کے ٹھہرنے کی جگہ ہے۔انہوں نے خیال کیا کہ شاید کسی کے نمونے کا اچھا اثر نظر نہیں آیا ہو گا جس سے اس کو ٹھوکر لگی ہوگی۔انہوں نے پوچھا کہ آخر کیا بات ہوئی جو تم اتنی جلدی چلے آئے۔ان دنوں قادیان اور بٹالہ کے درمیان یکے چلا کرتے تھے۔اس نے کہا میں صبح کے وقت قادیان پہنچا، مہمان خانہ میں مجھے ٹھہرایا گیا، میری تواضع اور آؤ بھگت کی گئی، ہم نے کہا سندھ سے آئے ہیں راستہ میں تو کہیں حقہ پینے کا موقع نہیں ملا اب اطمینان سے بیٹھ کر حقہ پیئیں گے اور آرام کریں گے۔ابھی ذرا حقہ آنے میں دیر تھی کہ ایک شخص نے کہا بڑے مولوی صاحب حضرت خلیفہ اول کو لوگ بڑے مولوی صاحب کہا کرتے تھے ) اب حدیث کا درس دینے لگے