تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 587 of 862

تذکار مہدی — Page 587

تذکار مهدی )۔587 روایات سید نا محمودی کہ محمد بن ابی بکڑ نے جو گناہ کیا۔اس کی وجہ سے ابوبکر پر کوئی الزام نہیں آ سکتا۔یا جیسے حضرت خلیفہ اول کی اولا دا گر کوئی برا کام کرے تو اس کی وجہ سے حضرت خلیفہ اول پر کوئی الزام نہیں آسکتا۔بے شک یہ ان کی طرف منسوب ہوتے ہیں۔مگر بیٹوں کے کسی فعل کی ماں باپ پر کیا ذمہ داری ہے۔آخر نوح کے بیٹے کا قرآن کریم میں بھی ذکر آتا ہے۔مگر کیا اس کے بعد ہمارا اختیار ہے کہ ہم حضرت نوح کو بُرا بھلا کہنا شروع کر دیں۔اگر ہم ایسا کریں گے تو کافروں میں شامل ہو جائیں گے۔بہر حال یہ واقعات ایسے ہیں جو تاریخ میں ہمیں پہلے بھی دکھائی دیتے ہیں۔جیسا کہ ڈاکٹر شاہ نواز صاحب نے لکھا ہے کہ آپ کیوں گھبراتے ہیں حضرت عثمان پر بھی ابو بکر کے بیٹے نے ہی حملہ کیا تھا اور آج تک سب مسلمان اس پر لعنت کرتے ہیں۔مجھے خوب یاد ہے۔جب ہم حضرت خلیفہ اول سے پڑھا کرتے تھے۔تو جب بھی کربلا کے واقعات کا ذکر آتا آپ آہ بھر کر فرمایا کرتے تھے۔کہ مجھے ہمیشہ اس بات کے تصور کا شدید صدمہ ہوتا ہے کہ امام حسین پر کس شخص کے بیٹے نے حملہ کیا۔آپ پر حملہ کرنے والا اس شخص کا بیٹا تھا۔جو عشرہ مبشرہ میں شامل تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھو آپ پر جب گورداسپور میں کرم دین کے ساتھ مقدمہ تھا تو آپ کے پاس رپورٹ پہنچی کہ آریوں نے مجسٹریٹ کو سزا دینے پر آمادہ کر لیا ہے اور ہمیں اس کے مقابلہ کے لئے کوئی تدبیر اختیار کرنی چاہیے یہ رپورٹ لانے والے خواجہ کمال الدین صاحب تھے آپ نے جب یہ بات سنی تو اُٹھ کر بیٹھ گئے اور فرمایا خواجہ صاحب آپ گھبراتے کیوں ہیں خدا کے شیر پر ہاتھ ڈالنا کوئی آسان کام ہے؟ میں خدا کا شیر ہوں اگر وہ مجھ پر ہاتھ ڈالے گا تو میرا خدا اُسے سیدھا کر دے گا پس یہ باتیں روحانی طور پر تو بے حقیقت ہیں لیکن خدا کے سامنے جواب دہی کے لحاظ سے بڑی اہم ہیں اور جماعت کو ان کی اہمیت سمجھنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔(الفضل 2 اگست 1956ء جلد 45/10 نمبر 179 صفحہ 2 تا 5) جوتیوں میں بیٹھ بیٹھ کر خلافت مل گئی پشاور سے ایک احمدی قادیان میں آیا اور وہ میاں شریف احمد صاحب سے ملنے کے لئے ان کے مکان پر گیا۔اتفاقاً میں بھی اس وقت حجامت بنانے کے لئے ان کے دروازہ پر کھڑا تھا۔ہمیں معلوم ہوا کہ میاں صاحب اس وقت سور ہے ہیں۔اس پر میں نے کہا کہ میں تو حجامت