تذکار مہدی — Page 518
تذکار مهدی ) 518 روایات سید نا محمود کے دل میں یہ شوق سمایا کہ میں شہری طرز رہائش اختیار کروں۔چنانچہ یہ جنون اُس میں یہاں تک بڑھا کہ وہ سیکنڈ کلاس کے بغیر ریل میں سفر نہیں کرتا تھا اور حالت یہ ہوگئی کہ جب وہ لاہور کے سٹیشن پر اُتر تا تو رومال یا چھتری قلمی کو دے دیتا اور کہتا میرے پیچھے پیچھے چلے آؤ۔حضرت خلیفہ اول نے ایک دفعہ اُس سے پوچھا کہ تم یہ کیا کرتے ہو رومال اور چھتری تک خود اُٹھا نہیں سکتے اور قلمی کو دے دیتے ہو؟ کہنے لگا یہ فیشن ہے اگر قلی ساتھ نہ ہو تو انسان معزز نہیں سمجھا جاتا۔نتیجہ یہ ہوا کہ اُس کی ساری جائدا در گرو پڑی پھر اس کے بعد اُس نے جائداد بیچ ڈالی ، پھر اپنی بوڑھی ماں کو مار پیٹ کر اُس کا زیور بیچ ڈالا اور جب اس طرح بھی کام نہ چلا تو عیسائی ہو گیا چنانچہ وہ اب تک عیسائی ہے حالانکہ اس سے پہلے وہ ایک سید ہا سادہا نیک طبع نوجوان تھا۔اُس کا ایک لطیفہ مشہور ہے اُس نے ہمارا باغ ایک دفعہ ٹھیکے پر لیا۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کی بات ہے۔ایک لڑکا جو بورڈنگ میں رہا کرتا تھا اب تو بہت نیک اور مخلص احمدی ہے لیکن اُس وقت بڑا شوخ مزاج ہوتا تھا۔اُس نے ایک دو اور لڑکوں کو اپنے ساتھ ملا کر کہا آؤ رات کو ہم باغ میں چل کر میوے کھائیں۔جب وہ میوے کھانے گئے تو اُس نے انہیں پکڑ لیا۔باقی دو تو بھاگ گئے مگر یہ قابو آ گیا۔شاید درخت پر تھا اور اُس سے اُتر نہ سکا یا کوئی اور سبب ہوا بہر حال وہ پکڑا گیا۔جب وہ پکڑا گیا تو اس شخص نے پوچھا بتا تیرا نام کیا ہے؟ اس کے نام میں عطر کا لفظ آتا تھا۔پہلے تو اس نے بتانا چاہا اور اس کے منہ سے عطر نکل گیا پھر رُکا۔پھر نام بتانے لگا تو عطر کا لفظ نکل گیا۔مگر پھر اس نے اپنے آپ کو روکا اور چاہا کہ میں کوئی اور نام بتا دوں۔اتفاقاً اس کا ایک دوسرا نام بھی تھا جو غیر معروف تھا یعنی فضل الدین اور اس کی وجہ سے بعض لوگ اسے فجا کہتے تھے۔اُس نے آخر اپنا نام فجا بتا دیا۔نام پوچھ کر اس شخص نے اسے چھوڑ دیا۔جب صبح ہوئی تو وہ بورڈنگ کے سپرنٹنڈنٹ کے پاس آیا اور کہنے لگا آپ کے ایک لڑکے نے رات باغ سے پھل چرایا ہے؟ انہوں نے پوچھا اُس کا کیا نام تھا ؟ وہ کہنے لگا اُس کا نام فجا ہے۔وہ کہنے لگے اس نام کا تو کوئی لڑکا بورڈنگ میں نہیں۔اُس نے کہا تو پھر سکول میں ہوگا۔انہوں نے کہا سکول میں بھی فجا نام کا کوئی لڑکا نہیں۔پھر انہوں نے خلیہ پوچھا تو اُس نے جو حلیہ بتایا اس سے انہیں شبہ پڑا اور انہوں نے اس لڑکے کا نام لیا۔تو وہ کہنے لگا یہ نام نہیں اس کا نام فجا ہے۔وہ کہنے لگے تمہیں کس طرح پتہ ہے کہ اس کا نام فجا ہے؟ وہ کہنے لگا اُس نے اپنا نام یہ بتایا تھا کہ عطر عطر فجا۔وہ کہنے لگے معلوم ہوتا ہے نجا اس نے تمہیں دھوکا دینے کیلئے بتایا ہے ورنہ اصل نام تو