تذکار مہدی — Page 473
تذکار مهدی 6473 ☀ روایات سید نامحمود ہوئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ مسئلہ نکالا کہ عربی زبان اتم الالسنہ ہے یعنی سب زبانیں اسی سے نکلی ہیں۔مہر نبی بخش صاحب نے اس مسئلہ کو لے لیا اور اسی کام میں مشغول ہو گئے کہ ہم لفظ کا عربی زبان سے نکلا ہوا ہونا ثابت کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام تو لغت کے واقف تھے صرف ونحو کے واقف تھے۔زبان کے واقف تھے۔آپ جو مسئلہ نکالتے تھے علم کی بنا پر نکالتے تھے۔جب آپ نے یہ کہا تھا کہ سب کچھ قرآن کریم میں موجود ہے تو اس سے آپ کی یہ مراد تو نہیں تھی کہ قرآن کریم میں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ بڑھئی کا کام کس طرح کیا جائے یا اس میں یہ بھی ذکر آتا ہے کہ کھیتی باڑی کے کیا اصول ہیں۔سب کچھ سے مراد یہ تھا کہ تمام ضروریات دین یہ قرآن کریم میں موجود ہیں لیکن مہر نبی بخش صاحب نے خیال کر لیا کہ سب کچھ قرآن کریم میں موجود ہے۔چنانچہ کسی نے ان سے کہہ دیا کہ آلو اور مرچوں کا قرآن کریم میں کہاں ذکر ہے۔وہ کہنے لگے۔اللؤلؤ والمرجان (جس کے معنی موتی اور مونگا کے ہیں) آلو اور مرچیں ہی ہیں اور کیا ہے۔پس ایک طرف تو اتنا اندھیر ہے کہ بعض کے نزدیک خدا تعالیٰ کے قول کی طرح فقہاء کا قول بھی نہیں بدلتا اور دوسری طرف لوگ تغییر و تبدل کرتے رہتے ہیں۔تو اندھیر مچا دیتے ہیں کوئی اصول اور قاعدہ نہیں ہوتا۔حالانکہ اصل طریق وسطی ہے۔انسان کو تغیر قبول کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔لیکن تغیر پیدا کرنا خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔وہ جب چاہتا ہے تغیر پیدا کرتا ہے اور جب وہ تغیر پیدا کرتا تو دنیا اسے تغیر پیدا کرنے سے روک نہیں سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک شخص قادیان آیا وہ مخلص احمدی تھا۔اس نے کہا اگر حضرت مرزا صاحب کو کہا جاتا ہے کہ آپ ابرا ہیم ہیں، نوح ہیں، موسی" ہیں ، عیسی ہیں ، محمد ہیں۔تو مجھے بھی خدا تعالیٰ ہر وقت ہی کہتا ہے کہ تو محمد ہے۔لوگ اسے سمجھانے لگے۔تو اس نے کہا خدا تعالیٰ کی آواز مجھے آتی ہے وہ خود مجھے کہتا ہے کہ تو محمد ہے۔تمہاری دلیلیں مجھ پر کیا اثر کر سکتی ہیں۔جب لوگ سمجھاتے سمجھاتے تھک گئے تو انہوں نے خیال کیا کہ بہتر ہے کہ انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پیش کیا جائے۔چنانچہ انہوں نے حضرت خلیفہ اول سے درخواست کی کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ذکر کر کے وقت لے دیں۔حضرت خلیفہ اول نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عرض کیا اور آپ نے فرمایا اچھا اس شخص کو بلا لو۔چنانچہ وہ شخص حضور کی خدمت میں لایا گیا اور اس نے کہا کہ خدا تعالیٰ مجھے ہر وقت یہ کہتا ہے کہ