تذکار مہدی — Page 467
تذکار مهدی ) 467 روایات سید نا محمود میں اُس آواز کا کس طرح انکار کر دوں۔اُس وقت گورنمنٹ بھی آپ کی مخالف تھی اور تمام لوگ بھی دشمن تھے مگر نتیجہ کیا نکلا؟ وہ ایک طرف تھا اور ساری دُنیا دوسری طرف۔مگر یہ اتنے لوگ اس کے شکار پکڑے ہوئے یہاں بیٹھے ہیں اور یہ تو اس جگہ کا نظارہ ہے باہر لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں۔(انوار العلوم جلد 9 صفحہ نمبر 211) صبح کی نماز کے بعد استراحت فرمانا صوفیاء میں یہ عام رواج رہا ہے کہ وہ صبح کی نماز کے بعد تھوڑی دیر کیلئے سو جایا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بھی یہی عادت تھی کہ آپ صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد کچھ دیر تک استراحت فرماتے۔(تفسیر کبیر جلد نم صفحہ 54) گول کمرہ پہلا مہمان خانه گول کمره۔۔۔۔۔۔جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوی سے پہلے مہمانوں کے لئے اور اپنے آرام کے لئے بنوایا تھا۔ہم چھوٹے چھوٹے تھے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس میں مہمانوں کے ساتھ کھانا کھایا کرتے تھے اور اگر مجالس مسجد میں نہ الفضل 27 جولائی 1933 ء جلد 21 نمبر 4 صفحہ 6) فرماتے تو وہاں بیٹھتے۔ہزاروں لوگ میرے دستر خوان پر کھانا کھاتے ہیں ایسا عظیم الشان خزانہ جو کبھی ختم نہ ہو اور جس کا ملنا یقینی ہو اس کے لئے چھوٹی چھوٹی باتوں میں پڑ کر کوشش نہ کرنا کتنی بڑی نادانی تھی۔دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے لوگوں نے سب کچھ چھین لیا اور اسی طرح صحابہ سے بھی چھین لیا مگر خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں انہوں نے کسی بات کی پرواہ نہ کی آخر خدا تعالیٰ نے ان کو سب کچھ دیا اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی خدا تعالیٰ کے لئے سب کچھ چھوڑا اور باوجود اس کے کہ اپنے خاندان میں نصف حصہ کے مالک تھے آپ کی بھاوج جنہیں خدا تعالیٰ نے بعد میں احمدی ہونے کی توفیق دی سمجھتی تھی کہ آپ مفت خورے ہیں مگر خدا تعالیٰ نے آپ کو سب کچھ دیا اس حالت کا نقشہ آپ نے اس طرح کھینچا ہے۔