تذکار مہدی — Page 468
تذکار مهدی ) 468 روایات سید نا محمود لُفَاظَاتُ الْمَوَائِدِ كَانَ اكلي وَصِرْتُ الْيَوْمَ مِطْعَامَ الاهَالِي کہ ایک زمانہ تھا جب میں دوسروں کے ٹکڑوں پر بسر اوقات کرتا تھا مگر اب خدا نے مجھے یہ توفیق دی ہے کہ ہزاروں لوگ میرے دستر خوان پر کھانا کھاتے ہیں۔جو اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرتا ہے اور اس کے لئے سب کچھ چھوڑتا ہے اسے وہ ضائع نہیں کرتا۔پس کسی نقصان یا خوف کی وجہ سے تقویٰ کو ہاتھ سے نہیں دینا چاہئے۔ابتدائی عمر سے ہی کمزور صحت ( خطبات محمود جلد 11 صفحہ 313,314) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحت شروع سے ہی اتنی کمزور تھی کہ بعض دفعہ بیماری کے حملوں کے وقت ارد گرد بیٹھنے والوں نے سمجھا کہ آپ فوت ہو گئے ہیں۔مگر باوجود اس کے آپ کہتے ہیں وہ زمانہ آنے والا ہے جب ماموریت کا دعویٰ کیا جائے گا۔دوسرے یہ کہ لوگ مخالفت کریں گے یہ بات بھی ہر ایک کو نصیب نہیں ہوتی۔ورزش صحت کیلئے ضروری ہے ( حضرت مسیح موعود کے کارنامے۔انوار العلوم جلد 10 صفحہ 120) پس خدام الاحمدیہ کا فرض ہے کہ اس قسم کی آوارگیوں کو خواہ وہ دماغی ہوں یا جسمانی روکیں اور دُور کریں۔کھیلنا آوارگی میں داخل نہیں۔ایک دفعہ مجھے رویا میں بتایا گیا ایک شخص نے خواب میں ہی مجھے کہا کہ فلاں شخص ورزش کر کے وقت ضائع کرتا ہے اور میں رویا میں ہی اسے جواب دیتا ہوں کہ یہ وقت کا ضیاع نہیں۔جب کوئی اپنے قومی کا خیال نہیں رکھتا تو دینی خدمات میں پوری طرح حصہ نہیں لے سکتا۔اس میں اللہ تعالیٰ نے مجھے سبق دیا تھا کیونکہ مجھے ورزش کا خیال نہیں تھا تو ورزش بھی کام ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مونگریاں اور مگدر پھیرا کرتے تھے۔بلکہ وفات سے سال دو سال قبل مجھے فرمایا کہ کہیں سے مونگر یاں تلاش کرو جسم میں کمزوری محسوس ہوتی ہے۔چنانچہ میں نے کسی سے لا کر دیں اور آپ کچھ دن انہیں پھیراتے رہے بلکہ مجھے بھی بتاتے تھے کہ اس اس رنگ میں اگر پھیری جائیں تو زیادہ مفید ہیں۔پس