تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 466 of 862

تذکار مہدی — Page 466

تذکار مهدی ) 466 روایات سید نا محمود کی کتب کا مطالعہ کیا اور ہمیں معلوم ہوا کہ بچے عقائد وہی ہیں جو آپ کی طرف سے پیش کئے جاتے ہیں۔لوگوں کی طرف سے مخالفت میں جو کچھ کہا جاتا ہے وہ بالکل جھوٹ ہے اس لئے ( تفسیر کبیر جلد نهم صفحہ 145) ہم آپ کی بیعت میں شامل ہوتے ہیں۔مولوی محمد حسین بٹالوی سب سے بڑا معترف تھا ایک فرانسیسی مصنف لکھتا ہے۔میں نے بیسیوں کتابیں پڑھی ہیں جن میں لکھا ہے کہ محمد (ﷺ) جھوٹا ہے مگر میں ان کتابوں کو کیا کروں جبکہ میں دیکھتا ہوں کہ محمد (ﷺ ) أن لوگوں میں جو غریب، وحشی اور غیر تعلیم یافتہ ہیں ایک کچے مکان میں بیٹھا ہوا جو چھوٹا سا کمرہ ہے اور مسجد کے نام سے مشہور ہے اور جس کی چھت پر کھجور کی ٹہنیاں بغیر صاف کئے پڑی ہیں اور جب بارش ہوتی ہے تو اتنا پانی ٹپکتا ہے کہ سجدہ پانی میں کرنا پڑتا ہے ، ایسے لوگوں میں جن میں سے کسی کے پاس بھی سارائن ڈھانکنے کے لئے کپڑا نہیں ، یہ مشورہ کر رہا ہے کہ ساری دُنیا کوکس طرح فتح کرنا چاہئے اور پھر ایسا کر کے بھی دکھا دیتا ہے۔وہ مصنف کہتا ہے لاکھوں صفحوں کے مقابلہ میں جب میں اس واقعہ کو دیکھتا ہوں تو سب باتیں حقیر معلوم ہوتی ہیں۔اسی طرح جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعویٰ کیا تھا اُسی وقت اُمراء اور بادشاہ آپ کے ساتھ شامل ہو جاتے تو کیونکر ثابت ہوتا کہ آپ کو جو کامیابی حاصل ہوئی وہ خدا کا فعل تھا ، وہ تو اُمراء اور بادشاہوں کا فعل سمجھا جاتا۔مگر جب آپ نے دعوی کیا تو سب بھائی بند اور عزیز رشتہ دار آپ کے دشمن ہو گئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا سب سے بڑا دوست اور آپ کے علم اور معرفت کا سب سے بڑا معترف مولوی محمد حسین بٹالوی تھا اُس نے اعلان کر دیا کہ آپ کا دماغ بگڑ گیا ہے۔میں نے اسے بڑھایا تھا ہمیں ہی اسے گراؤں گا۔ساری دُنیا کے علماء نے آپ کا مقابلہ کیا۔عرب اور عجم سے آپ کے خلاف فتوے منگائے گئے مگر باوجود دُنیا کی اس قدر مخالفت کے آپ اکیلے اُٹھے اور کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ میرے ساتھ کوئی آدمی نہیں اور ساری دُنیا میری دشمن بن گئی ہے مگر میں اُس آواز کو کیا کروں جو مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے سنائی دے رہی ہے کہ!۔دُنیا میں ایک نذیر آیا پر دُنیا نے اُسے قبول نہیں کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا“۔