تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 434 of 862

تذکار مہدی — Page 434

تذکار مهدی ) دارالبیعت لدھیانہ 434 روایات سید نا محمود ”میرے نزدیک یہ نہایت اہم معاملہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خصوصیت سے اس کا ذکر کیا ہے بلکہ لدھیانہ کو باب لذ قرار دیا ہے جہاں دجال کے قتل کی پیشگوئی ہے۔ایسے مقام کے لئے جہاں قادیان سے بیعت لینے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لے گئے جماعت میں خاص احساس ہونا چاہئے۔حضرت خلیفہ اسیح الاوّل رضی اللہ عنہ نے جب آپ سے بیعت لینے کی درخواست کی تو آپ نے فرمایا یہاں نہیں بیعت لی جائے گی پھر لدھیانہ میں بیعت لی۔وہاں پیر احمد جان صاحب مرحوم جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوی سے پہلے ہی فوت ہو گئے وہ ان لوگوں میں سے تھے جن کو خدا نے دعوت سے پہلے ہی آپ پر ایمان لانے کی توفیق دی۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو لکھا۔ے سب مریضوں کی ہے تمہیں نگاه تم مسیحا بنو خدا کے لئے انہوں نے اپنی وفات کے وقت اپنے سب خاندان کو جمع کیا اور کہا حضرت مرزا صاحب مسیحیت کا دعوی کریں گے تم سب ایمان لے آنا۔چنانچہ یہ سب خاندان ایمان لے آیا۔پیر منظور محمد صاحب اور پیر افتخار احمد صاحب آپ کے لڑکے ہیں اور حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ان کی لڑکی ہیں۔میرا ارادہ ہے کہ اس مقام کا خاص طور پر نقشہ بنایا جائے اور بیعت کے مقام پر ایک علیحدہ جگہ تجویز کی جائے اور نشان لگا دیا جائے اور اس موقعہ پر وہاں جلسہ کیا جائے۔چالیس آدمیوں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس جگہ بیعت لی تھی۔ان سب کے نام اس جگہ لکھ دیئے جائیں۔رپورٹ مجلس مشاورت 1931 ء صفحہ 106-107) پیشگوئی مصلح موعود کا حقیقی مصداق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب دیکھا تھا کہ آپ کے سامنے جنت کے انگوروں کا ایک خوشہ لایا گیا ہے اور پھر آپ کو بتایا گیا کہ یہ ابو جہل کے لئے ہے یہ خواب دیکھ کر آپ گھبرا کر اٹھ بیٹھے مگر در حقیقت اس کی تعبیر یہ تھی کہ اس کے لڑکے عکرمہ کو جنت ملے گی چنانچہ ایسا ہی ہوا۔