تذکار مہدی — Page 360
تذکار مهدی ) 360 روایات سید نا محمود کی نصرت اور اس کی تائید کا ایک عظیم الشان نشان ہے اور جن جماعتوں کے ساتھ اس کی نصرت ہوتی ہے وہ اسی طرح بڑھتی چلی جاتی اور دشمن کی نگاہوں میں کانٹوں کی طرح کھٹکنے لگ جاتی ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ کی تقدیر پورا ہوئے بغیر نہیں رہتی اور باوجود دشمنوں کے حاسدانہ نگاہوں کے وہ اپنی جماعت کو بڑھاتا اور اسے دنیا میں ترقی دیتا چلا جاتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ چیز اپنی ذات میں ہمارے لئے بہت بڑی خوشی کا موجب ہے۔الفضل 12 را پریل 1944 ء جلد 32 نمبر 84 صفحہ (1) جلسہ سالانہ میں شمولیت کرنے والوں میں اضافہ سورج اور چاند کو گرہن لگا اور اُسی طرح لگا جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔طاعون پھیلی اور شہروں کے شہر اور قبیلوں کے قبیلے صاف ہو گئے اور سینکڑوں نے نہیں بلکہ ہزاروں نے محسوس کیا کہ اب آسمان زمین پر تغیر چاہتا ہے اب خدا کچھ کر کے دکھانا چاہتا ہے تب کچھ یہاں سے اور کچھ وہاں سے، کچھ اس جگہ سے کچھ اُس جگہ سے، کچھ اس بستی سے اور کچھ اُس بستی سے، کچھ اس شہر سے اور کچھ اُس شہر سے احمدیت میں داخل ہونے شروع ہوئے اور سینکڑوں سے ہزاروں اور ہزاروں سے لاکھوں تک پہنچ گئے۔جب جلسہ سالانہ کی بنیاد رکھی گئی ہے اُس وقت پہلے جلسہ میں تین سو سے کچھ اوپر لوگ شامل ہوئے اور ان تین سو میں سے بعض آٹھ آٹھ نو نو سال کے بچے بھی تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں جو آخری جلسہ سالا نہ ہوا اُس پر ساڑھے سات سو آدمی جمع تھا اور اس ساڑھے سات سو آدمی کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود کی طبیعت پر اتنا اثر ہوا کہ آپ نے فرمایا معلوم ہوتا ہے خدا تعالیٰ نے مجھ سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا اور اب میری وفات کا وقت قریب ہے چنانچہ چند ماہ کے بعد ہی آپ فوت ہو گئے۔اب ایک ایک شہر میں اس سے بہت زیادہ جماعت پائی جاتی ہے بلکہ بعض شہروں میں تو پانچ پانچ ، سات سات بلکہ آٹھ آٹھ ہزار افراد پائے جاتے ہیں۔اب گجا وہ زمانہ کہ ساڑھے سات سو آدمی کے آنے کو بڑی کامیابی سمجھا جاتا تھا اور گجا یہ زمانہ کہ ایک ایک شہر میں اس سے بہت زیادہ افراد پائے جاتے ہیں۔حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں جو آخری جلسہ ہوا اُس میں اٹھارہ سو آدمی تھا اور یہ