تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 328 of 862

تذکار مہدی — Page 328

تذکار مهدی ) 328 روایات سید نا محمودی خاطر کیا ہے۔مرزا صاحب (علیہ الصلوۃ والسلام) کی دشمنی میں تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی بھول گئے ہو۔نواب صاحب چونکہ آپ کے مرید تھے۔اس لئے وہ مرعوب ہو گئے۔اگر چہ آپ کو بیعت کی توفیق نہیں ملی تھی۔مگر انہیں نظر آ رہا تھا کہ آتھم روحانی طور پر مر چکا ہے۔تم تو مومن ہو قربانیاں کبھی ضائع نہیں ہوتیں۔ہاں روایتی شکل بدل سکتی ہے۔لوہا جب مارا جاتا ہے تو وہ کشتہ بن جاتا ہے۔اب کوئی شخص یہ نہیں کہ سکتا کہ لوہا ضائع ہو گیا۔بلکہ اس نے اپنی شکل بدل لی ہے اور پہلے سے زیادہ قیمتی ہو گیا ہے۔اسی طرح اگر تمہاری قربانیاں ضائع بھی ہو جائیں تو وہ کشتہ کی شکل اختیار کر لیں گی اور اگر وہ کشتہ کی شکل اختیار کر لیں گی تو کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ ضائع ہو گئی ہیں۔سونے کی قیمت پہلے کیا تھی۔یہی ہیں پچیس روپے فی تولہ تھا لیکن ان دنوں میں سونے کا کشتہ سوروپے فی تولہ بکتا تھا۔کون کہتا ہے کہ سونا ضائع ہو گیا ہے۔بلکہ اس کی قیمت پہلے سے دوگنی تگنی ہو جاتی تھی۔اسی طرح بظاہر میں تو انسان کو نقصان نظر آتا ہے۔لیکن اگر روحانی آنکھ سے دیکھا جائے تو وہ فائدہ ہی فائدہ ہوتا ہے۔درحقیقت زندہ وہی ہے جو روحانی طور پر زندہ ہے اور بینا وہی ہے جو روحانی طور پر بینا ہے۔الفضل 30 جنوری 1949 ء جلد 3 نمبر 23 صفحہ 6 جلسہ سالانہ قادیان کی ابتدائی حالت آج ( دسمبر 1936 ء ) سے قریباً چالیس سال پہلے اس جگہ پر یہاں اب مدرسہ احمدیہ کے لڑکے پڑھتے ہیں ایک ٹوٹی ہوئی فصیل ہوا کرتی تھی۔ہمارے آباء و اجداد کے زمانہ میں قادیان کی حفاظت کے لئے وہ کچی فصیل بنی ہوئی تھی جو خاصی چوڑی تھی اور ایک گڈا اس پر چل سکتا تھا۔پھر انگریزی حکومت نے جب اسے تڑوا کر نیلام کر دیا تو اس کا کچھ ٹکڑا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مہمان خانہ بنانے کی نیت سے لے لیا تھا۔وہ ایک زمین لمبی سی چلی جاتی تھی۔میں نہیں کہہ سکتا، اس وقت 1893ء تھا 1894 ء یا 1895ء قریباً قریباً اسی قسم کا زمانہ تھا، یہی دن تھے، یہی موسم تھا، یہی مہینہ تھا۔کچھ لوگ جو ابھی احمدی نہیں کہلاتے تھے کیونکہ ابھی احمدی نام سے جماعت یاد نہیں کی جاتی تھی مگر یہی مقاصد اور یہی مدعا لے کر وہ قادیان میں جمع ہوئے میں نہیں کہہ سکتا۔آیا وہ ساری کارروائی اسی جگہ ہوئی۔یا کارروائی کا بعض حصہ اس جگہ ہوا اور بعض مسجد میں کیونکہ میری عمر اس وقت سات آٹھ سال کی ہوگی اس لئے میں زیادہ تفصیلی طور پر