تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 325 of 862

تذکار مہدی — Page 325

تذکار مهدی ) 325 روایات سید نا محمود ) چاولوں کا بھرا ہوا طباق کھایا ہے تو یہ درست کیسے ہو سکتا ہے کہ انہوں نے کبھی ایک دانہ بھی چاولوں کا نہیں کھایا۔انہوں نے جواب دیا کہ یہ جھوٹ نہیں سچ ہے کیونکہ نہ میں کبھی اپنے نفس کی خواہش سے عورت کے پاس گیا اور نہ کبھی اس بزرگ نے اپنے نفس کی خواہش سے کھانا کھایا ہمارے تعلقات اور کھانا پینا اسی کے حکم کے ماتحت اور احتسابا ہی ہیں۔قادیان کی ترقی کی پیشگوئی ( خطبات محمود جلد 9 صفحہ 24 تا 25 ) میں نے متواتر جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ قادیان میں رہائش کی وقتیں لوگوں کے ئے بڑھتی چلی جاتی ہے۔ایک طرف اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے کہ قادیان کی ترقی ہوگی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ پیشگوئی ہے کہ قادیان بڑھتے بڑھتے دریائے بیاس تک پہنچ جائے گا یہ نظارہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قادیان کی ترقی کے متعلق دیکھا۔اس کے متعلق یہ ضروری نہیں کہ قادیان کی ترقی کا سارا نظارہ آپ کو دکھا دیا گیا ہو۔ہاں یہ ضروری ہے کہ اس سے کم قادیان کی ترقی نہ ہو۔اگر زیادہ ہو جائے۔تو وہ اس پیشگوئی میں کوئی حارج نہیں ہوگی۔بلکہ اس کی شان اور عظمت کو بڑھانے والی ہو گی۔پس یہ خواب جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیکھا۔اس کے یہ معنے نہیں کہ اس سے آگے قادیان نہیں بڑھے گا ممکن ہے کسی وقت قادیان اتنا ترقی کر جائے کہ دریائے بیاس قادیان کے اندر بہنے والا ایک نالا بن جائے اور قادیان کی آبادی دریائے بیاس سے آگے ہوشیار پور کے ضلع کی طرف نکل جائے۔بہر حال اس پیشگوئی کو پورا کرنے کے لئے جماعت کے مخلصین اپنے وطنوں کو خیر آباد کہہ کر اور اپنی جائیدادوں کو ترک کر کے قادیان میں بس رہے ہیں اور بسنا چاہتے ہیں دنیا میں امیر بھی ہوتے ہیں اور غریب بھی ہوتے ہیں وہ لوگ بھی ہوتے ہیں۔جو ہزاروں ہزار روپیہ خرچ کر کے زمینیں خرید سکتے اور اپنی رہائش کے لئے مکانات بنا سکتے ہیں اور وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جو ہزاروں روپیہ خرچ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے ، وہ چاہتے ہیں کہ سینکڑوں میں ہی وہ زمین بھی خرید لیں اور مکان بھی بنا سکیں۔خطبات محمود جلد 28 صفحہ 36-35)