تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 312 of 862

تذکار مہدی — Page 312

تذکار مهدی ) 312 روایات سید نا محمود واپس جانے پر مجبور کیا جاسکتا ہے کیونکہ اب آبادی خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنی بڑھ گئی ہے کہ منافق بھی یہاں کھپ جاتے ہیں۔پھر جن کو ذرا بھی باہر دشمنوں کی طرف سے تکالیف پہنچتی ہوں اور وہ ان کے مقابلہ کی طاقت نہیں رکھتے تو کہتے ہیں چلو قادیان میں ہجرت کر کے چلیں۔اس طرح کمزور ایمان والے بھی قادیان میں اکٹھے ہو سکتے ہیں۔خطبات محمود جلد 18 صفحہ 659 تا 661 ) مسجد مبارک قادیان اگر تم حزب اللہ میں داخل ہو جاؤ تو پھر تمہیں ذاتی نصرت بھی حاصل ہوگی اور طفیلی بھی۔اس وقت تمہاری نصرت اس لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ سمجھتا ہے کہ اس کی ذلت سے سلسلہ کی ذلت ہوگی مگر حزب اللہ میں داخل ہونے کے بعد اس لئے بھی نصرت ہوگی کہ اللہ تعالیٰ کہے گا اس کی ذلت سے میری ذلت ہوگی۔اگر یہ بدنام ہوا تو چونکہ یہ میرا دوست ہے اس لئے مجھ پر الزام آئے گا کہ میں نے دوست سے وفاداری نہیں کی۔دیکھو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذات میں کتنا عظیم الشان نشان دکھایا ہے گوتم نے اس زمانہ کو نہیں پایا مگر ہم نے اسے پایا اور دیکھا ہے پس اس قدر قریب زمانہ کہ نشانات کو اپنے خیال کی آنکھوں سے دیکھنا تمہارے لئے کوئی زیادہ مشکل نہیں اور نشانات جانے دو مسجد مبارک کو ہی دیکھو مسجد مبارک میں ایک ستون مغرب سے مشرق کی طرف کھڑا ہے اس کے شمال میں جو حصہ مسجد کا ہے یہ اس زمانہ کی مسجد تھی اور اس میں نماز کے وقت کبھی ایک اور کبھی دو سطر میں ہوتی تھیں اس ٹکڑا میں تین دیوار میں ہوتی تھیں ایک تو دو کھڑکیوں والی جگہ میں جہاں آجکل پہرے دار کھڑا ہوتا ہے اس حصہ میں امام کھڑا ہوا کرتا تھا پھر جہاں اب ستون ہے۔وہاں ایک اور دیوار تھی اور ایک دروازہ تھا اس حصہ میں صرف دو قطار میں نمازیوں کی کھڑی ہو سکتی تھیں اور فی قطار پانچ سات آدمی کھڑے ہو سکتے تھے اس حصے میں اس وقت کبھی ایک قطار نمازیوں کی ہوتی اور کبھی دو ہوتی تھیں۔مجھے یاد ہے جب اس حصہ مسجد سے نمازی بڑھے اور آخری یعنی تیسرے حصے میں نمازی کھڑے ہوئے تو ہماری حیرت کی کوئی حد نہ رہی تھی گویا جب پندرھواں یا سولہواں نمازی آیا تو ہم حیران ہو کر کہنے لگے کہ اب تو بہت لوگ نماز میں آتے ہیں تم نے غالبا غور کر کے وہ جگہ نہیں دیکھی ہو گی مگر وہ ابھی تک موجود ہے جاؤ اور دیکھو صحابہ کا طریق تھا کہ وہ پرانی باتوں کو کبھی کبھی