تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 291 of 862

تذکار مہدی — Page 291

تذکار مهدی ) 291 روایات سید نامحمود انہیں وبا کے کیڑے نظر آجاتے ہیں یا سونگھنے سے انہیں پتہ لگ جاتا ہے کہ اب وبا پھوٹنے والی ہے۔اللہ ہی جانے مگر بہر حال اس مطالعہ میں ان کی عقل بڑی تیز ہوتی ہے اسی طرح وہ قومیں جن کا ظاہری علم کم ہے ، اُن کی بھی باطنی جس بہت تیز ہوتی ہے۔تمہارا قادیان آنا معجزہ ہے ( خطبات محمود جلد 19 صفحہ 483-482) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس ایک دفعہ امریکہ سے دو مرد اور ایک عورت آئی۔ایک مرد نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے آپ کے دعوئی کے متعلق گفتگو کی دوران گفتگو میں حضرت مسیح ناصری کا ذکر آ گیا اس شخص نے کہا وہ تو خدا تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ان کے خدا ہونے کا تمہارے پاس کیا ثبوت ہے۔اس نے کہا کہ انہوں نے معجزے دکھائے ہیں۔آپ نے فرمایا معجزے تو ہم بھی دکھلاتے ہیں۔اس نے کہا مجھے کوئی معجزہ دکھلاؤ۔آپ نے فرمایا تم خود میرا معجزہ ہو۔یہ سن کر وہ حیران سا ہو گیا اور کہنے لگا میں کس طرح معجزہ ہوں۔آپ نے فرمایا قادیان ایک بہت چھوٹا سا اور غیر معروف گاؤں تھا معمولی سے معمولی کھانے کی چیزیں بھی یہاں سے نہیں مل سکتی تھیں حتی کہ ایک روپیہ کا آٹا بھی نہیں مل سکتا تھا اور اگر کسی کو ضرورت ہوتی تو گیہوں لے کر پہوا تا تھا۔اس وقت مجھے خدا تعالیٰ نے خبر دی تھی کہ میں تیرے نام کو دنیا میں بلند کروں گا اور تمام دنیا میں تیری شہرت ہو جائے گی چاروں طرف سے لوگ تیرے پاس آئیں گے اور ان کی آسائش اور آرام کے سامان بھی یہیں آ جائیں گے۔يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيق اور ہر قسم اور ہر ملک کے لوگ تیرے پاس آئیں گے۔يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيق ( تذکرہ صفحہ 52 ) اور اس قدر آئیں گے کہ جن راستوں سے آئیں گے وہ عمیق ہو جائیں گے۔اب دیکھ لو کہ راستے کس قدر عمیق ہو گئے ہیں۔بٹالہ سے قادیان تک جو سڑک آتی ہے اس پر پچھلے ہی سال گورنمنٹ نے دو ہزار روپیہ کی مٹی ڈلوائی ہے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے فرمایا کہ تم میرے پاس امریکہ سے آئے ہو تمہارا مجھے سے کیا تعلق تھا جب تک کہ میں نے دعوئی نہ کیا تھا مجھے کون جانتا تھا مگر آج تم اتنی دور سے میرے پاس چل کر آئے ہو یہی میری صداقت کا نشان ہے۔مجھے خوب یاد ہے کہ جس وقت یہ گفتگو ہو رہی تھی اور اس شخص نے کہا تھا کہ آپ مجھے