تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 257 of 862

تذکار مہدی — Page 257

تذکار مهدی ) 257 روایات سید نامحمود گروہ ایسے جن میں کتابیں زیادہ مقبول ہو سکتی ہیں اس وقت جن میں اشتہارات زیادہ مقبول ہو سکتے ہیں اس وقت نظارت دعوۃ و تبلیغ پمفلٹ کے ذریعہ تبلیغ کرتی ہے۔لیکن پمفلٹ ایسی چیز ہے جس کا بوجھ زیادہ دیر تک نہیں اٹھایا جا سکتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں تبلیغ اشتہارات کے ذریعہ سے ہوتی تھی۔وہ اشتہارات دو چار صفحات پر مشتمل ہوتے تھے اور ان سے ملک میں تہلکہ مچا دیا جاتا تھا۔ان کی کثرت سے اشاعت کی جاتی تھی۔اس زمانہ کے لحاظ سے کثرت کے معنی ایک دو ہزار کی تعداد کے ہوتے تھے۔بعض اوقات دس دس ہزار کی تعداد میں بھی اشتہارات شائع کئے جاتے تھے لیکن اب ہماری جماعت بیسیوں گنے زیادہ ہے۔اب اشتہاری پراپیگنڈا یہ ہو گا کہ اشتہارات پچاس پچاس ہزار بلکہ لاکھ لاکھ کی تعداد میں شائع ہوں۔پھر دیکھو کہ یہ اشتہارات کس طرح لوگوں کو اپنی توجہ کی طرف کھینچ لیتے ہیں۔اگر اشتہارات پہلے سال میں بارہ دفعہ شائع ہوتے تھے تو اب خواہ انہیں سال میں تین دفعہ ہی کر دیا جائے اور صفحات دو چار پر لے آئیں۔لیکن وہ لاکھ لاکھ دو دو لاکھ کی تعداد میں شائع ہوں۔تو پتہ لگ جائے گا کہ انہوں نے کس طرح حرکت پیدا کی ہے۔پھر کتابی حصہ ہے جو تعلیم یافتہ اور مغرور قسم کے لوگ ہیں انہیں کتابیں پیش کی جائیں۔مرکزی اور صوبہ جاتی جماعت کے لوگ ان کے پاس جائیں اور انہیں کتابیں دیں۔بہر حال تبلیغ کو منظم کرنے کے لئے بھی پلین بنانی چاہئے۔اس کی بہت ضرورت ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں جلد سے جلد تبلیغ کو منظم صورت میں شروع کر دینا چاہئے۔(الفضل 11 / جنوری 1952 ء جلد 40/6 نمبر 10 صفحہ 5) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی غیر معمولی محنت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مثال ہمارے سامنے ہے۔باوجود بیماری کے آپ رات دن لگے رہتے تھے اور اشتہار پر اشتہار دیتے رہتے تھے۔لوگ آپ کے کام کو دیکھ کر حیران رہ جاتے تھے۔ایک اشتہار دیتے تھے۔اس کا اثر دور نہیں ہوتا تھا اور اس کی وجہ سے مخالفت میں جو جوش پیدا ہوتا تھا وہ بھی کم نہ ہوتا تھا کہ دوسرا اشتہار آپ شائع کر دیتے تھے تھی کہ بعض لوگ کہتے تھے کہ ایسے موقع پر کوئی اشتہار دینا طبائع پر برا اثر ڈالے گا۔مگر آپ اس کی پرواہ نہ کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ لوہا گرم ہی کوٹا جا سکتا ہے اور ذرا جوش ٹھنڈا ہونے لگتا تو فوراً دوسرا