تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 240 of 862

تذکار مہدی — Page 240

تذکار مهدی ) 240 روایات سید نامحمود ہوتی تھیں۔اُن دنوں مہمان چونکہ تھوڑے ہوتے تھے اس لئے اُن کا کھانا ہمارے گھر میں ہی تیار ہوتا تھا۔مغرب کے وقت جب کھانا تیار ہوا تو اندر سے خادمہ نے آواز دی کہ پیرے! کھانا لے جاؤ۔وہ نماز پڑھ رہا تھا اور یہ اُس کی پانچویں نماز تھی لیکن بلانے والی عورت کو اس کا علم نہ تھا اس لئے وہ برابر آواز میں دیتی گئی۔اس پر پیرا نماز میں ہی زور سے کہنے لگا۔ٹھیر جا۔التحیات ختم کر کے آندا ہاں“۔ایک دفعہ کسی کام کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُسے بٹالہ بھیجا۔وہاں اسے مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی مل گئے۔وہ اکثر لوگوں کو قادیان آنے سے باز رکھنے کی کوشش کیا کرتے تھے۔اُس دن اتفاقاً انہیں اور کوئی نہ ملا تو انہوں نے پیرے کو ہی پکڑ لیا اور کہا۔پیرے! تو کیوں قادیان بیٹھا ہے؟ پیرے نے جواب دیا مولوی صاحب! میں پڑھا لکھا تو ہوں نہیں ، ہاں ایک بات ہے جو میں جانتا ہوں اور وہ یہ کہ مرزا صاحب قادیان میں بیٹھے ہیں اور لوگ دُور دُور سے یکوں میں دھکے کھا کھا کے ان کے پاس پہنچتے ہیں۔مگر آپ بٹالہ میں رہتے ہیں جہاں لوگ آسانی کے ساتھ پہنچ سکتے ہیں مگر آپ کے پاس کوئی نہیں آتا۔حتی کہ روزانہ لوگوں کو سمجھانے کیلئے آپ خود سٹیشن پر آتے ہیں اور شاید اس کوشش میں آپ کی جوتی بھی گھیس گئی ہوگی لیکن لوگ آپ کی بات نہیں مانتے۔آخر کوئی بات تو ہے کہ لوگ مرزا صاحب کی طرف اس طرح کھچے چلے جاتے ہیں اور آپ کوکوئی نہیں پوچھتا۔غرض اس قسم کے آدمی ہی دن ہوتے ہیں جو کسی کی بات نہیں مانتے اور دوسرے کی اطاعت کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔مگر جب انبیاء کے سامنے آتے ہیں تو یکدم ان کی حالت بدل جاتی ہے۔( فضائل القرآن (6) انوار العلوم جلد 14 صفحہ 388-389 ) ریویو آف ریجنز کی اشاعت 10 ہزار تک بڑھانے کی تجویز پھر ریویو آف ریلیجنز وہ رسالہ ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ خواہش ظاہر فرمائی تھی کہ اس کے دس ہزار خریدار ہوں۔یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم ایک دفعہ بھی اب تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس خواہش کو پورا نہیں کر سکے۔ہمارے جلسہ سالانہ پر ہی ہیں ہزار آدمی آ جاتے ہیں اور اگر سب دوست اس کی خریداری کی