تذکار مہدی — Page 74
تذکار مهدی ) 674 روایات سید نا محمود حُسنِ اتفاق سے ہمیں شیطان مل گیا ہے اور میں نے تمہیں اس لیے بلایا ہے کہ آؤ شیطان کو دیکھ لو۔اب وہ زور سے اپنا ہاتھ چھڑانا چاہے مگر وہ اس کا ہاتھ نہ چھوڑمیں اور کہیں اب آپ ہاتھ چھڑا کر کہاں جانا چاہتے ہیں۔میں تو ساری عمر اس تلاش میں رہا کہ مجھے شیطان نظر آ جائے مگر ملتا نہیں تھا۔ہم حیران تھے اور نبیوں کے وقت میں تو شیطان ہوا کرتا تھا اب مرزا صاحب کے وقت میں وہ شیطان کہاں گیا۔سوشکر ہے کہ آج ہم نے بھی شیطان دیکھ لیا۔اب تو میں نے نہیں چھوڑنا۔غرض بڑی مشکل سے اپنا ہاتھ چھڑا کر وہاں سے بھاگا۔“ (روز نامه الفضل 31 اگست 1956 ءجلد 30 نمبر 170 صفحہ 6-5) دادا کے دربار میں پانچ سو حفاظ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے دادا مرزا گل محمد صاحب کے متعلق بیان فرمایا کرتے تھے کہ ان کے دربار میں پانچ سو حافظ تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سپاہی وغیرہ ہر قسم کے پیشہ کے لوگ جو ان کے دربار میں تھے ان میں سے ایک کثیر حصہ نے قرآن کریم کو حفظ کیا ہوا تھا۔اس زمانہ میں مسلمانوں کی حالت سخت کمزور ہے اور وہ تنزل کے دور سے گذر رہے ہیں مگر اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں لاکھوں لاکھ حفاظ ہندوستان میں سے ہی نکل سکتے ہیں۔غرض دوسرا ذریعہ قرآن کریم کی حفاظت کا اللہ تعالیٰ نے یہ کیا کہ حفاظ وقراء کی کثرت پیدا کر دی اور یہ چیز بھی ایسی ہے جو کسی کے بس کی نہیں۔غرض قرآن کریم کی حفاظت کا ایک سامان خدا تعالیٰ نے یہ کیا کہ دلوں میں اس کے حفظ کی رغبت پیدا کر دی اور اس طرح لاکھوں لوگوں کے سینوں میں اس کا ایک ایک لفظ بلکہ زیر اور زبر تک محفوظ کر دی۔خاندان کے اعزازات ( تفسیر کبیر جلد ہشتم صفحه 425-424) ہمارے پاس وہ کاغذات موجود ہیں جن میں گورنمنٹ نے ہمارے خاندان کی خدمات کا اعتراف کیا اور یہ وعدہ کیا ہوا ہے کہ اس خاندان کو وہی اعزاز دیا جائے گا جو اسے پہلے حاصل تھا۔ہمارے پڑدادا کو ہفت ہزاری کا درجہ ملا ہوا تھا جو مغلیہ سلطنت میں صرف شہزادوں کو