تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 767 of 862

تذکار مہدی — Page 767

تذکار مهدی ) 767 روایات سید نا محمود مدرسہ کے لئے غیر از جماعت سے چندہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام مدرسہ کیلئے دوسروں سے بھی چندہ لے لیتے اور فرماتے اس میں دوسروں کے بھی بچے پڑھتے ہیں اس لئے کوئی ہرج نہیں۔اسی طرح ہسپتال بنایا گیا تو اس کے لیئے چوہڑوں تک سے چندہ لیا گیا۔رپورٹ مجلس مشاورت 1928ء صفحہ 335) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں مخالفت مجھے ہمیشہ یاد رہتا ہے میں چھوٹا بچہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ ملتان تشریف لے گئے۔میں بھی آپ کے ساتھ تھا۔میری عمر اس وقت سات آٹھ سال کی تھی اس سفر کے صرف دو واقعات مجھے یاد ہیں یوں تو بعض واقعات مجھے اس وقت کے بھی یاد ہیں جبکہ میری عمر صرف دو سال کی تھی بلکہ ابھی چند دن ہوئے ایک دوست نے ایک واقعہ بتایا جو مجھے بھی یاد آگیا اور اس کی جو تاریخ انہوں نے بتائی۔اس کے لحاظ سے میری عمر اس وقت ایک سال کی بنتی ہے۔پس مجھے اتنی چھوٹی عمر کے بھی بعض واقعات یاد ہیں لیکن اس سفر کی صرف دو باتیں میرے ذہن میں ہیں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ واپسی پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لاہور میں ٹھہرے۔وہاں ان دنوں مومی تصویریں دکھائی جارہی تھیں۔جن سے مختلف بادشاہوں اور ان کے درباروں کے حالات بتائے جاتے تھے۔شیخ رحمت اللہ صاحب مالک انگلش وئیر ہاؤس جو ان دنوں بمبئی ہاؤس کہلاتا تھا۔انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام سے عرض کیا کہ یہ ایک علمی چیز ہے۔آپ اسے دیکھنے کے لئے تشریف لے چلیں مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انکار کر دیا۔اس کے بعد انہوں نے مجھ پر زور دینا شروع کر دیا کہ میں چل کر وہ مومی مجسمے دیکھوں۔میں چونکہ بچہ تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیچھے پڑ گیا کہ مجھے یہ مجسمے دکھائے جائیں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میرے اصرار پر مجھے اپنے ساتھ لے گئے۔مختلف بادشاہوں کے حالات تصویروں کے ذریعہ دکھائے گئے تھے۔جن میں بعض کی موتوں اور بعض کی بیماریوں وغیرہ کا نقشہ کھینچا گیا تھا۔پس ایک تو یہ واقعہ مجھے یاد ہے۔دوسرا واقعہ جو مجھے یاد ہے۔وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی لاہور کے اندر کسی نے دعوت کی اور آپ اس میں شامل ہونے کے لئے تشریف لے گئے۔کچھ اثر میرے دل پر یہ بھی ہے کہ دعوت نہیں تھی بلکہ مفتی محمد صادق صاحب یا ان کا کوئی بچہ بیمار تھا اور آپ انہیں دیکھنے کے