تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 758 of 862

تذکار مہدی — Page 758

تذکار مهدی ) 758 روایات سید نامحمود لڑکا بڑا ہی شریف اور بھلا مانس ہے۔اس نے کہا کوئی اور حالات اس کے بیان کرو۔اس نے جواب دیا بس جی اور حالات کیا ہیں، بے انتہا بھلا مانس ہے۔پھر اس نے کہا کہ کوئی اور بات اس کی بتاؤ۔اس نے جواب دیا کہ اور کیا بتاؤں بس کہ جو دیا کہ وہ انتہا درجہ کا بھلا مانس ہے۔اس پر لڑکی والے نے کہا میں اس سے رشتہ نہیں کر سکتا جس کی تعریف سوائے بھلا مانس ہونے کے اور ہے ہی نہیں۔کل کو اگر کوئی میری لڑکی کو ہی لے جائے تو وہ اپنی بھلا مانسی میں ہی پچر کا بیٹھا رہے گا۔تو بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان میں صرف بھلے مانسی ہی ہوتی ہے، غیرت اور دین کا جوش نہیں پایا جاتا۔وہ بوجہ نیک نیت ہونے کے مومن تو ضرور کہلاتے ہیں مگر ان کی بھلے مانسی خود ان کے لئے اور جماعت کیلئے بھی مضر پڑا کرتی ہے۔(خطبات محمود جلد 18 صفحہ 206 ) ولی کی اجازت کے بغیر کوئی نکاح جائز نہیں ہمارے ہاں معزز وہ ہے جو شریعت پر عمل کرتا ہے اور اسی شریعت اسلامی کو دنیا میں صحیح طور پر قائم کرنا احمدیت کی غرض ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا ہے اور واقعہ میں آپ اُسی کی طرف سے ہیں تو ہماری شریعت یہی کہتی ہے کہ ولی کی اجازت کے بغیر سوائے ان مستثنیات کے جن کا استثناء خود شریعت نے رکھا ہے، کوئی نکاح جائز نہیں اور اگر ہوگا تو نا جائز نکاح ہوگا اور ادھالہ ہوگا اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ایسے لوگوں کو سمجھائیں اور اگر نہ سمجھیں تو ان سے قطع تعلق کر لیں۔اس قسم کے واقعات بعض دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی ہوئے ہیں۔چنانچہ ایک دفعہ ایک لڑکی نے جو، جوان تھی ایک شخص سے شادی کی خواہش کی مگر اس کے باپ نے نہ مانا۔وہ دونوں منگل چلے گئے اور جا کر کسی ملانے سے نکاح پڑھوا لیا اور کہنا شروع کر دیا کہ ان کی شادی ہوگئی ہے۔پھر وہ قادیان آگئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو معلوم ہو ا تو آپ نے ان دونوں کو قادیان سے نکال دیا اور فرمایا یہ شریعت کے خلاف فعل ہے کہ محض لڑکی کی رضامندی دیکھ کر ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر لیا جائے۔وہاں بھی لڑکی راضی تھی اور کہتی تھی کہ میں اس مرد سے شادی کروں گی لیکن چونکہ ولی کی اجازت کے بغیر انہوں نے نکاح پڑھوایا اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں قادیان سے نکال دیا۔اسی طرح یہ جو نکاح ہوا یہ بھی ناجائز ہے اور یہی وہ بات ہے جو میں نے اس مائی سے کہی۔میں نے