تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 648 of 862

تذکار مہدی — Page 648

تذکار مهدی ) 6648 روایات سید نا محمود لیکن اگر وہ کہانیاں ایسی ہوں جو آئندہ زندگی میں بھی فائدہ دیں۔تو یہ کتنی اچھی بات ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیں کہانیاں سنایا کرتے تھے۔کہانیاں سنانے کا جو فائدہ اس وقت ہوتا ہے۔وہ بھی ان سے حاصل ہوتا تھا۔اگر اس وقت آپ وہ کہانیاں نہ سناتے۔تو پھر ہم شور مچاتے اور آپ کام نہ کر سکتے تھے۔پس یہ ضروری ہوتا کہ ہمیں کہانیاں سنا کر چپ کرایا جاتا اور یہی وجہ تھی کہ رات کے وقت ہماری دلچسپی کو قائم رکھنے کے لئے آپ بھی جب فارغ ہوں۔کہانیاں سنایا کرتے تھے۔تاہم سو جائیں اور آپ کام کر سکیں۔بچہ کو کیا پتہ ہوتا ہے کہ اس کے ماں باپ کتنا بڑا کام کر رہے ہیں۔اسے تو اگر دلچسپی کا سامان مہیا نہ کیا جائے۔تو وہ شور کرتا ہے اور کہانی سنانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ بچے سو جاتے ہیں اور ماں باپ عمدگی سے کام کر سکتے ہیں اور کہانیوں کی یہ ضرورت ایسی ہے جسے سب نے تسلیم کیا ہے۔گو وہ عارضی ضرورت ہوتی ہے۔اس وقت اس کا فائدہ صرف اتنا ہوتا ہے کہ بچہ کو ایسی دلچسپی پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ محو ہو کر سو جاتا ہے۔ماں باپ کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہمارا وقت ضائع نہ ہو۔اس لئے وہ اسے لٹا کر کہانیاں سناتے ہیں۔یا ان میں سے ایک اسے سناتا ہے اور دوسرا کام میں لگا رہتا ہے۔یا پھر ایک سناتا ہے اور باقی خاندان آرام سے کام کرتا ہے۔اگر اس وقت فضول اور لغو کہانیاں بھی سنائی جائیں۔تو یہ مقصد حاصل ہو جاتا ہے۔مگر ہم اس پر خوش نہیں ہوتے۔بلکہ چاہتے ہیں کہ ایسی کہانیاں اسے سنائیں کہ اس وقت بھی فائدہ ہو یعنی ہمارا وقت بچ جائے اور پھر وہ آئندہ عمر میں بھی اُسے فائدہ پہنچا ئیں اور جب کہانیوں کے متعلق یہ کوشش کرتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ کھیل کے معاملہ میں بچوں کو یونہی چھوڑ دیں۔بچوں کو سبق آموز کہانیاں سنانا الفضل 28 / مارچ 1939 ء جلد 27 نمبر 71 صفحہ 4-3 ) | بچپن میں ہمیں کہانیاں سننے کا بہت شوق تھا۔ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کہتے تو آپ ہمیں ایسی کہانیاں سناتے جنہیں سن کر عبرت حاصل ہوتی۔انہی کہانیوں میں سے ایک کہانی مجھے اس وقت یاد آگئی جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زبان سے میں نے سنا۔آپ فرماتے حضرت نوح علیہ السلام کے زمانہ میں طوفان اس وجہ سے آیا کہ لوگ اُس وقت بہت گندے ہو گئے تھے اور گناہ کرنے لگ گئے تھے۔وہ جوں جوں اپنے گناہوں میں بڑھتے