تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 632 of 862

تذکار مہدی — Page 632

تذکار مهدی ) 632 روایات سید نا محمود ہجوم ہے میں اس میں بیٹھا ہوں اور ایک دو غیر احمدی بھی میرے پاس بیٹھے ہیں۔کچھ لوگ مجھے دبار ہے ہیں۔ان میں سے ایک شخص جو سامنے کی طرف بیٹھا تھا، اُس نے آہستہ آہستہ میرا ازار بند پکڑ کر گرہ کھولنی چاہی۔میں نے سمجھا اس کا ہاتھ اتفاقا لگا ہے اور میں ازار بند پکڑ کر اُس کی جگہ پر اٹکا دیا۔پھر دوبارہ اس نے ایسی ہی حرکت کی اور میں نے پھر یہی سمجھا کہ اتفاقیہ اُس سے ایسا ہوا ہے۔تیسری دفعہ پھر اس نے ایسا ہی کیا تب مجھے اس کی بدنیتی کے متعلق شبہ ہوا اور میں نے اسے روکا نہیں جب تک کہ میں نے دیکھ نہ لیا کہ وہ پالا رادہ ایسا کر رہا ہے تا جب میں کھڑا ہوں تو ننگا ہو جاؤں اور لوگوں میں میری سبکی ہو۔تب میں نے اُسے ڈانٹا اور کہا تو جانتا نہیں مجھے اللہ تعالیٰ نے عبدالقادر بنایا ہے ( یہ خواب جیسا کہ ظاہر ہے موجودہ فتنہ پر بوضاحت دلالت کرتا ہے )۔پس میرے ساتھ اللہ تعالیٰ کا معاملہ بالکل سید عبدالقادر جیلانی والا ہے۔وہ میرے لئے اپنی قدرتیں دکھاتا ہے مگر نادان نہیں سمجھتا۔یہ زمانہ چونکہ بہت مشبہات کا ہے اس لئے میں تو اس قد را حتیاط کرتا ہوں کہ دوسروں سے زیادہ ہی قربانی کروں۔پس یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت کو دیکھتے ہوئے میں انسانوں پر انحصار نہیں کر سکتا اور تم بھی یہ نصرت اس طرح حاصل کر سکتے ہو کہ اطاعت کا اعلیٰ نمونہ دکھاؤ اور ایسا کرنے میں صرف خلیفہ کی اطاعت کا ثواب نہیں بلکہ موعود خلیفہ کی اطاعت کا ثواب تمہیں ملے گا اور اگر تم کامل طور پر اطاعت کرو تو مشکلات کے بادل اُڑ جائیں گے، تمہارے دشمن زیر ہو جائیں گے اور فرشتے آسمان سے تمہارے لئے ترقی والی نئی زمین اور تمہاری عظمت وسطوت والا نیا آسمان پیدا کریں گے۔لیکن شرط یہی ہے کہ کامل فرمانبرداری کرو۔جب تم سے مشورہ مانگا جائے مشورہ دو ورنہ چپ رہو ، ادب کا مقام یہی ہے۔لیکن اگر تم مشورہ دینے کے لئے بیتاب ہو بغیر پوچھے بھی دے دو مگر عمل وہی کرو جس کی تمہیں ہدایت دی جائے۔ہاں صحیح اطلاعات دینا ہر مومن کا فرض ہے اور اس کے لئے پوچھنے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔باقی رہا عمل اس کے بارہ میں تمہارا فرض صرف یہی ہے کہ خلیفہ کے ہاتھ اور اُس کے ہتھیار بن جاؤ ، تب ہی برکت حاصل کر سکو گے اور تب ہی کامیابی نصیب ہوگی۔اللہ تعالیٰ تم کو اس کی توفیق بخشے۔( خطبات محمود جلد 18 صفحہ 380،379) کوئی تو خانہ خدا کے لئے بھی چھوڑ دینا چاہئیے۔ہر وہ شخص جوان سامانوں سے کام نہیں لیتا جو خدا تعالیٰ نے اس کو بخشے ہیں اور کہتا ہے