تذکار مہدی — Page 631
تذکار مهدی ) 631 روایات سید نا محمود جس طرح کبوتر ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔اسی طرح ایمان اس کے دل سے نکل گیا۔پس چونکہ ایمان محنت سے آتا ہے اور جاتا ایک فقرہ میں ہے۔اس لئے ضرورت ہے کہ انسان ہر وقت ہوشیار رہے۔(خطبات محمود جلد 6 صفحہ 341-340) حضرت سید عبدالقادر جیلانی کا خواب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سنایا کرتے تھے کہ پیر عبدالقادر جیلانی نے خواب میں دیکھا ان کا ایک مرید کسی کافرہ عورت کے پیچھے مرتد ہو گیا ہے چونکہ وہ مرید ان کا محب خاص تھا اس کے لئے آپ نے بہت دعائیں کیں مگر ہر دفعہ یہی الہام ہوا کہ یہ تقدیر مبرم ہے ٹل نہیں سکتی مگر آپ پھر بھی نہی دعا کرتے رہے کہ خدایا تو اگر چاہے تو اسے بھی ٹال سکتا ہے آخر جب ان کی دعا انتہاء کو پہنچ گئی تو انہیں الہام ہو ا ہم نے تیری دعا بھی قبول کر لی اور تقدیر کو بھی پورا کر دیا۔صبح انہوں نے اس مرید کو بلایا اور اس سے کہا میں نے آج تک تمہیں بتایا نہیں لیکن اب بتاتا ہوں کہ اس طرح خواب دیکھا تھا اور دعائیں کرتا رہا یہ جواب ملتا رہا لیکن آج یہ الہام ہوا ہے تم بھی بتاؤ آخر کیا ماجرا ہے۔اس نے کہا بات یہ ہے میں ایک یہودن پر عاشق تھا وہ کہتی تھی کہ تو اگر یہودی ہو جائے تو تیری خواہش پوری ہو سکتی ہے۔عشق کے جذبہ کی وجہ سے میرے دل میں بھی یہ خیال آتا تھا کہ یہودی ہو جاؤں اور قریب تھا کہ اسلام کو خیر باد کہہ کر یہودی ہو جاؤں کہ آج رات وہ خواب میں مجھ سے ملی اور مجھے اس سے یکدم نفرت ہو گئی۔گو یا اس طرح اللہ تعالیٰ نے دونوں باتیں پوری کر دیں رویا کو بھی اور دعاؤں کو بھی۔اسی طرح یہاں ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے وہ رویاء بھی پورے کر دیئے جو دوستوں نے میری موت کے متعلق دیکھے تھے اور پھر ان دعاؤں کو بھی قبول کر لیا۔(خطبات محمود جلد 12 صفحہ 434) حضرت سید عبدالقادر جیلانی کالباس میں نے کئی دفعہ سنایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ سید عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمۃ ایک ایک ہزار دینار کا لباس پہنا کرتے تھے۔کسی نے اس پر اعتراض کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ نادان نہیں جانتا کہ میں اُس وقت تک کوئی کپڑا پہنتا ہی نہیں ہوں جب تک خدا تعالیٰ مجھے نہیں کہتا کہ اے عبد القادر ! تجھے میری ہی قسم کہ یہ کپڑا پہن اور میں نہیں کھاتا جب تک خدا تعالیٰ مجھے نہیں کہتا کہ عبد القادر ! تجھے میری ہی قسم کھا اور تم کو یاد ہوگا کہ 1933 ء کی عید الفطر کے خطبہ کے موقع پر میں نے اپنا ایک رؤیا سنایا تھا۔میں نے دیکھا کہ ایک بڑا