تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 622 of 862

تذکار مہدی — Page 622

تذکار مهدی 622 روایات سید نا محمود حیران ہو کر پوچھا۔قادیان سے؟ انہوں نے کہا ہاں قادیان سے۔انہوں نے کہا کیوں؟ کہنے لگے مرزا صاحب کا مرید ہونے کے لئے گیا تھا انہوں نے کہا آپ اتنے بڑے عالم ہیں آپ نے اُن میں کیا خوبی دیکھی کہ اُن کے مرید ہونے کے لئے چلے گئے۔مولوی خان ملک صاحب نے پنجابی میں انہیں کہا کہ توں اپنا گر کر تینوں تے قَالَ يَقُولُ وی چنگی طرح نہیں آوندا یعنی تو اپنا کام کر تجھے تو ابھی قَالَ يَقُولُ بھی اچھی طرح نہیں آتا۔چونکہ مولوی غلام احمد صاحب بھی بڑے مشہور عالم تھے اس لئے جب مولوی خاں ملک صاحب نے یہ الفاظ کہے تو مولوی غلام احمد صاحب کے شاگردوں کو سخت غصہ آیا اور انہوں نے مولوی خان ملک صاحب سے مخاطب ہو کر کہا۔بڑھے ! تو نے یہ کیا بات کہی ہے۔مولوی غلام احمد صاحب نے اُن کو منع کیا اور کہا خاموش رہو جو کچھ کہہ رہے ہیں بالکل ٹھیک ہے۔غرض مولوی خان ملک صاحب مرحوم کوصرف ونحو پر اتنا عبور تھا اور وہ اپنے فن میں اتنے ماہر تھے کہ تمام ہندوستان میں اُن کا شہرہ تھا اور اس کی بعض تصانیف کے متعلق لوگ یہ سمجھتے تھے کہ ان کتب کا لکھنے والا چار پانچ سوسال پہلے کا کوئی عالم ہے۔( تفسیر کبیر جلد ہفتم صفحہ 288 ،289) حضرت میر مہدی حسن صاحب انگریزوں میں یہ بڑی خوبی ہے کہ وہ ہر چیز کے معیار کو قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔میر مہدی حسن صاحب بھی اس طرز کے آدمی تھے۔میر صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں چھپوائی کے انچارج تھے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کسی کتاب کی کاپی چھپتی تو وہ بڑے غور سے پڑھتے۔اگر فل سٹاپ بھی غلط جگہ لگا ہوتا تو اُس کاپی کو تلف کر دیتے اور نئی لکھواتے۔اِس طرح کام کرنے والے دو چار دن تک جب تک کہ نئی کا پی تیار نہ ہوتی یونہی بیٹھے رہتے۔پھر جب وہ تیار ہوتی تو پھر وہ دیکھتے اور اگر کوئی غلطی دیکھتے تو پھر اسے تلف کر دیتے اور اُس وقت تک کتاب چھپنے نہ دیتے جب تک کہ انہیں یقین نہ آتا کہ اب اس میں کوئی غلطی نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دریافت فرماتے کہ اتنی دیر کیوں لگائی۔تو وہ کہتے حضور ابھی پروف میں بڑی غلطیاں ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی صاف اور اچھی چیز چاہتے تھے اس لئے آپ کبھی بھی اس بات کا خیال نہ فرماتے کہ مزدور اور کام کرنے والے یونہی بیٹھے ہیں اور مفت کی تنخوا ہیں کھا رہے ہیں بلکہ آپ کی بھی یہی خواہش