تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 621 of 862

تذکار مہدی — Page 621

تذکار مهدی ) 621 روایات سید نا محمود مرجایا کرتے تھے۔بعد میں ان کی اولاد چلی ہے۔حضرت خلیفہ اسیح اول کی لڑکی ان سے بیاہی ہوئی تھی۔جب بھی ان کا بچہ بیمار ہوتاوہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس جاتیں اور دعا کی درخواست کرتیں۔لیکن کچھ دنوں کے بعد وہ بچہ فوت ہو جاتا۔جب ایک دو دفعہ ایسا ہوا تو آپ نے ان سے فرمایا۔دیکھو جو چیز ٹوٹ جاتی ہے اس کی مرمت کی جاتی ہے۔تمہارے بچے بھی مرمت کے لئے خدا تعالیٰ کے پاس جاتے ہیں۔اس کے بعد جب بچے فوت ہو جاتے تو وہ کہتیں کوئی بات نہیں۔وہ مرمت کے لئے خدا تعالیٰ کے پاس گئے ہیں۔پھر ایسا ہوا کہ ان کی اولا د زندہ رہنی شروع ہوئی بلکہ دوسری بیوی سے بھی اولاد ہوئی اور زندہ رہی اور اب تو شاید مفتی صاحب کی اولاد دو درجن کے قریب ہے۔اس رنگ میں اگر یقین پیدا ہو جائے تو کوئی تشویش نہیں ہوتی۔اس قسم کے یقین کی موجودگی میں اگر کوئی مارکھا بھی لے تو وہ محبت والی مار ہوگی۔مشہور عالم دین کی بیعت (الفضل 23 جون 1954 ء جلد 43/8 نمبر 83 صفحہ 4 حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ ایک عالم دین جوصرف ونحو کے متبحر عالم تھے اور سارے ہندوستان میں اُنکی علمیت کا شہرہ تھا۔وہ بہت سادہ طبع تھے اور اگر انہیں کوئی ایسا شخص دیکھتا جو ان کو پہلے سے نہ جانتا تو وہ یہی سمجھتا کہ یہ گھاس کاٹ کر آئے ہیں۔اُن کا نام مولوی خان ملک صاحب تھا۔وہ کہیں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے دعوئی کے متعلق خبر سُن کر قادیان آئے اور آپ کی باتیں سُن کر ایمان لے آئے۔واپسی پر جب وہ لاہور پہنچے تو انہوں نے ارادہ کیا کہ مولوی غلام احمد صاحب سے ملتے چلیں۔مولوی غلام احمد صاحب شاہی مسجد میں درس دیتے تھے اور وہ مولوی خان ملک صاحب کے شاگرد رہ چکے تھے۔مولوی غلام احمد صاحب بھی بہت مشہور عالم تھے اور چونکہ لاہور کے لوگ اچھے متمول تھے اس لئے مولوی غلام احمد صاحب کی مالی حالت بہت اچھی تھی اور سینکڑوں طالبعلم اُن کے پاس ھتے تھے۔جب مولوی خان ملک صاحب شاہی مسجد میں پہنچے تو وہاں کے طلباء کو تو اس بات کا علم نہ تھا کہ یہ کس پایہ کے آدمی ہیں انہوں نے اُن کے معمولی لباس اور ظاہری صورت سے یہ اندازہ لگایا کہ یہ کوئی معمولی آدمی ہیں۔مولوی غلام احمد صاحب نے مولوی خان ملک صاحب سے پوچھا۔فرمائیے۔کہاں سے تشریف لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا قادیان سے ” انہوں نے