تذکار مہدی — Page 608
تذکار مهدی ) 608 روایات سید نا محمود بندوق میرے پاس تھی۔جس سے میں شکار مار کر گھر لایا کرتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام چونکہ کھانا کم کھایا کرتے تھے اور آپ کو دماغی کام زیادہ کرنا پڑتا تھا اور میں نے خود آپ سے یا کسی اور طبیب سے یہ سنا ہوا تھا کہ شکار کا گوشت دماغی کام کرنے والوں کے لئے مفید ہوتا ہے۔اس لئے میں ہمیشہ شکار آپ کی خدمت میں پیش کر دیا کرتا تھا۔مجھے یاد ہی نہیں کہ اس زمانہ میں میں نے خود کبھی شکار کا گوشت اپنے لئے پکوایا ہو۔ہمیشہ میں شکار مار کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دے دیا کرتا تھا۔تو جب انسان کو اپنے محبوب سے محبت کامل ہوتی ہے۔تو پھر یا تو وہ کسی چیز کو راحت ہی نہیں سمجھتا اور یا اگر راحت سمجھتا ہے تو کہتا ہے۔یہ اس کے محبوب کا حق ہے۔اللہ تعالیٰ نے مجھ پر قرآنی علوم کے بڑے بڑے معارف اپنے فضل سے کھولے ہیں۔مگر بیسیوں مواقع مجھ پر ایسے آئے ہیں جبکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی نقطہ مجھ پر کھولا گیا۔تو میرے دل میں اس وقت بڑی تمنا اور آرزو یہ پیدا ہوئی کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یا حضرت خلیفہ اسی الاول کے زمانہ میں یہ نقطہ مجھ پر کھلتا۔تو میں ان کے سامنے پیش کرتا اور مجھے ان کی خوشنودی حاصل ہوتی اصل مقام تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ہی ہے۔حضرت خلیفہ اول کا خیال مجھے اس لئے آیا کرتا ہے کہ انہوں نے مجھے قرآن شریف پڑھایا اور انہیں مجھ سے بے حد محبت تھی اور ان کی یہ خواہش ہوا کرتی تھی کہ میں قرآن پر غور کروں اور اس کے مطالب نکالوں تو یہ چیزیں جو ہیں ہمارے لئے حقیقی راحت کا موجب نہیں ہوسکتیں بلکہ اگر ہمارے عشق وابستہ ہیں بعض ایسی ہستیوں سے جواب دنیا میں موجود نہیں تو یہ نعمتیں بجائے راحت کے ہمارے لئے تکلیف کا موجب ہو جاتی ہیں۔جب بھی جلسہ ہوتا ہے اور لوگ دور دور سے جمع ہوتے ہیں میرے قلب پر اس وقت رقت طاری ہو جاتی ہے اس خیال سے کہ سلسلہ کی یہ عظمت اور یہ شان اور اس کی یہ ترقی ہم لوگ جن کا اس ترقی میں کوئی بھی ہاتھ نہیں وہ تو دیکھ رہے ہیں مگر وہ شخص جس کے ذریعہ سے یہ سب کام ہوا اور جس نے اس کی خاطر سب دنیا سے تکلیفیں سہیں وہ انہیں نہیں دیکھ رہا۔خطبات محمود جلد 24 صفحہ 167 تا 169) میں نے حضرت مرزا صاحب کا منہ دیکھا ہوا ہے ہمارے منشی اروڑے خان صاحب جو کپورتھلہ کے رہنے والے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نہایت پرانے مخلصوں اور آپ کے عاشقوں میں سے تھے۔انہوں نے