تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 567 of 862

تذکار مہدی — Page 567

تذکار مهدی ) کارمهدی 567 روایات سید نا محمود جگہ آپ نے جانا تھا گئے نہیں؟ آپ کی ترقی کے معاملہ کا کیا بنا؟ وغیرہ وغیرہ۔مسجدوں میں خدا تعالی کا نام لو، مالک کا نام لو اور اُس کی مالکیت کو ذہن میں لاؤ، قدوس کا نام لو اور اُس کی قدوسیت کو ذہن میں لاؤ، ستار کا نام لو اور اُس کی ستاریت کو ذہن میں لاؤ، غفور کا نام لو اور اُس کی غفوریت کو ذہن میں لاؤ، غفار کا نام لو اور اس کی غفاریت کو ذہن میں لاؤ۔جب تم تصویر ہی نہیں کھینچو گے تو خدا تعالیٰ کی محبت کس طرح پیدا ہو گی ؟ محبت کے لیے ضروری ہے کہ یا تو کسی کا وجود سامنے ہو اور یا اس کی تصویر سامنے ہو۔مثلاً اسلام نے یہ کہا ہے کہ جب تم شادی کرو تو شکل دیکھ لو اور جہاں شکل دیکھنی مشکل ہو وہاں تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔میری جب شادی ہوئی میری عمر چھوٹی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ڈاکٹر رشید الدین صاحب کو لکھا کہ لڑکی کی تصویر بھیج دیں۔انہوں نے تصویر بھیج دی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وہ تصویر مجھے دے دی۔میں نے جب کہا کہ مجھے یہ لڑکی پسند ہے تب آپ نے میری شادی وہاں کی۔پس بغیر دیکھنے کے محبت ہو کیسے ؟ یہ تو ایسی ہی چیز ہے کہ خدا تعالیٰ تمہارے سامنے آئے اور تم آنکھوں پر ہاتھ رکھ لو اور پھر کہو کہ خدا تعالیٰ کی محبت ہو جائے وہ محبت ہو کیسے ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک شعر ہے دیدار گر نہیں ہے تو گفتار ہی سہی حُسن و جمال یار کے آثار ہی سہی یعنی کچھ تو ہو۔اگر محبوب خود سامنے نہیں آتا تو اس کی آواز ہی سنائی دے۔اس کے حُسن کی کوئی نشانی تو نظر آئے۔یہ تصویر ہے خدا تعالی کی۔ربّ ، رحمان، رحیم، مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ، ستار، قدوس، مومن، ہیمن، سلام، جبار اور قہار اور دوسری صفات الہیہ یہ نقشے ہیں جو ذہن میں کھینچے جاتے ہیں۔جب متواتر ان صفات کو ہم ذہن میں لاتے ہیں اور ان کے معنوں کو تر جمہ کر کے ذہن میں بٹھا لیتے ہیں تو کوئی صفت خدا تعالی کا کان بن جاتی ہے، کوئی صفت آنکھ بن جاتی ہے، کوئی صفت ہاتھ بن جاتی ہے اور کوئی صفت دھڑ بن جاتی ہے اور یہ سب مل کر ایک مکمل تصویر بن جاتی ہے۔یہ تصویر الفاظ سے نہیں بنتی بلکہ اس حقیقت سے بنتی ہے جو اس کے پیچھے ہے۔ان صفات کی تشریح کو دماغ میں لانے سے یہ دماغ کے اندر جمتی جاتی ہیں اور آہستہ آہستہ