تذکار مہدی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 564 of 862

تذکار مہدی — Page 564

تذکار مهدی ) 564 روایات سید نا محمود مل سکے اس لئے میں نے یہ بات یاد دلا دی ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ سے ملنا چاہئے کئی ایسے ہوں گے جو پھٹے پرانے کپڑوں میں ہوں گے اور ان کے پاس سے کہنی مارکر لوگ گزر جاتے ہوں گے مگر وہ ان میں سے ہیں جن کی تعریف خود خدا تعالیٰ نے کی ہے ان سے خاص طور پر ملنا چاہئے اسی لئے میں نے منتظمین جلسہ سے کہا ہوا ہے کہ صحابہ مسیح موعود علیہ السلام میں سے کسی کا لیکچر ”ذکر حبیب پر رکھنا چاہئے مگر اب کے نہیں رکھا گیا یہاں ”ذکر حبیب“ کا جلسہ ہفتہ وار ہوتا ہے جو بہت مفید ہے۔بعض اہم اور ضروری امور، انوار العلوم جلد 12 صفحہ 579) تعلیم الاسلام ہائی سکول کے لئے کوششیں مجھے خدا تعالیٰ نے ایسی ہی بینائی عطا کی ہے اور میری فطرت ہی ایسی ہے کہ مجھے شیطان میں بھی کئی خوبیاں نظر آتی ہیں اس لئے میں یہ تو نہیں کہہ سکتا اور نہ ہی یہ سن سکتا ہوں کہ ہمارے اس سکول میں کوئی خوبی نہیں۔لیکن یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ ان ایام میں یہ سکول اس مقصد کو پورا کر رہا ہے جس کے لئے اسے قائم کیا گیا تھا۔اس سکول پر ایک زمانہ ایسا آیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے ایام میں بعض لوگوں نے کوشش کی کہ اس سکول کو توڑ کر صرف عربی کا ایک مدرسہ قائم رکھا جائے کیونکہ جماعت دو سکولوں کے بوجھ برداشت نہیں کر سکتی اور اس پر اتفاق جماعت اتنا زبردست تھا کہ جہاں تک میں سمجھتا ہوں شاید ڈیڑھ آدمی سکول کی تائید میں رہ گیا تھا ایک تو حضرت خلیفہ اسیح الاوّل تھے اور آدھا میں اپنے آپ کو کہتا ہوں کیونکہ اس وقت میں بچہ تھا لیکن میں سمجھتا ہوں جو جوش مجھے اس وقت سکول کے متعلق تھا وہ دیوانگی کی حد تک پہنچا ہو ا تھا اور حضرت خلیفہ اسیح الاوّل چونکہ ادب کی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے بات نہ کر سکتے تھے اس لئے آپ نے مجھے اپنا ذریعہ اور ہتھیار بنایا ہو اتھا وہ مجھے بات بتا دیتے اور میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پہنچا دیتا آخر اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی عطا کی اور باوجود یکہ بعض جلد باز دوستوں نے قریباً ہم پر کفر کا فتویٰ لگا دیا اور کہا کہ یہ دنیا دار لوگ ہیں کیونکہ انگریزی تعلیم کی تائید کرتے ہیں پھر بھی فیصلہ ہمارے حق میں ہوا۔( خطبات محمود جلد 13 صفحہ 480,481 ) |