تذکار مہدی — Page 553
تذکار مهدی ) طاعون جماعت کی ترقی کا ذریعہ 553 روایات سید نا محمود طاعون خدا کا ایک عذاب ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تائید کے لئے بھیجی گئی ہے اگر ہماری جماعت کی رفتار ترقی کو دیکھا جائے تو ثابت ہو گا کہ ساٹھ ستر فیصدی آدمی طاعون کی وجہ سے سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں۔مجھ کو یاد ہے کہ طاعون کے دنوں میں پان پان سو، ہزار ہزار آدمی کی بیعت کے خطوط حضرت صاحب کے پاس روزانہ آتے تھے تو چونکہ یہ احمدیت کی صداقت کا ایک نشان ہے اور جب تک جماعت کی حفاظت نشان کے طور پر نہ ہو۔یہ نشان کامل تجلی کے ساتھ ظاہر نہیں ہو سکتا اس لئے دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ امتیازی طور پر ہماری جماعت کو اس مرض سے بچائے۔کمزور بھائی کے لئے دُعا اور علیحدگی میں نصیحت ( خطبات محمود جلد 6 صفحہ 56 ) مامورین اور ان کی جماعتوں کے اندر ہمدردی اور رافت و رحمت کا ہونا بھی ضروری ہے اور یہ بھی دراصل ان کا ایک نشان ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے جب کسی نے ذکر کیا کہ جماعت کے بعض لوگ روحانیت میں کمزور ہیں تو آپ نے فرمایا آپ ایسا کیوں نہیں کرتے کہ ان کے لئے دعا کریں۔میری اپنی کیفیت تو یہ ہے کہ اگر میں کسی بھائی کو دیکھوں کہ شراب کے نشہ میں مخمور ہو کر نالی میں پڑا ہے تو اسے اٹھا کر گھر لے آؤں تا ہوش میں آنے پر وہ شرمندہ نہ ہو۔پھر اسے ہوش میں لاؤں، علیحدگی میں نصیحت کروں اور اس کے لئے دعا کروں مامورین کی جماعتوں کے متعلق یہ رافت و رحمت بھی ایک نشان ہی ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ بتاتا ہے کہ اگر ایک طرف دنیا میں اس قدر بدکاری پھیلی ہوئی ہے جو ایسے عذابوں کا موجب ہے تو دوسری طرف ہمارے بندوں میں اس قدر نیکی بھی ہے کہ وہ مصیبت زدگان سے ہمدردی کرتے ہیں اور ہمارے مامور کے ذریعہ وہ اس قدر نیک ہو گئے ہیں کہ کفار سے بھی ہمدردی رکھتے ہیں۔(خطبات محمود جلد 15 صفحہ 41) مخالفین کا مفت علاج ہماری جماعت کے افراد پر کسی موقع پر بھی کسی صورت میں یہ الزام نہیں آنا چاہئے کہ